Categories
Breaking news

جھنگ سے بینکنگ فراڈ میں ملوث 3 ملزم گرفتار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم نے کارروائی کر کے بینکنگ فراڈ میں ملوث 3 ملزم گرفتار کر لیے۔

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق محمد اکرم، عمران اکرم اور احسان الحق کو جھنگ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان شہریوں کو فون کر کے خود کو بینک کا نمائندہ ظاہر کرتے اور بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات لے کر پیسے ٹرانسفر کرلیتے تھے۔

ترجمان کے مطابق ملزمان نے شہریوں سے 7 لاکھ 30 ہزار 384 روپے کا فراڈ کیا۔

کراچی میں شراب کی ہوم ڈیلیوری کا ملزم گرفتار

کراچی کے ضلع ایسٹ کی ٹیپو سلطان پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں شراب سپلائی کرنے والے ملزم سنتوش کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے شراب کی متعدد بوتلیں برآمد کر لیں۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان سے 3 موبائل فون بھی قبضے میں لیے گئے ہیں۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *