Categories
Breaking news

جو منہگائی پر بات نہیں کریں گے سمجھیں وہ ملک کے ساتھ نہیں، خورشید شاہ

Advertisement
Advertisement

جو منہگائی پر بات نہیں کریں گے سمجھیں وہ ملک کے ساتھ نہیں، خورشید شاہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عوام ووٹ کرپشن کے خاتمے کے لیے نہیں بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لیے دیتے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جو منہگائی پر بات نہیں کریں گے، سمجھیں وہ ملک کے ساتھ نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کرپشن ورپشن کے الزامات سب ڈرامہ ہے، الزامات عوام کے سامنےجوابدہ ہونے سے بچنے کی کوشش ہے، لیکن عوام ووٹ کرپشن ختم کرنے کے لیے نہیں اپنے مسائل کے حل کے لیے دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بچپن میں مہنگائی کی جو کہانیاں سنتے تھے وہ اب سامنے آ رہی ہیں، عمران خان حقیقت کو محسوس کریں کہ عوام ووٹ کیوں دیتے ہیں۔

امریکی انتخابات پر تبصرہ کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ جوبائیڈن کی کامیابی سے خطے میں تبدیلی آسکتی ہے، ٹرمپ کی وجہ سے امریکا میں تبدیلی آئی، لوگ کلہاڑیاں، بندوقیں لے کر باہر آ گئے ہیں۔

دوسری جانب احتساب عدالت نے خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت 9 نومبر تک ملتوی کر دی۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *