پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ جو غلطیاں آج ہوئیں کل نہیں دہرائیں گے۔شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ہم نے نئی گیندکےساتھ نیوزی لینڈپردباؤڈالنےکی کوشش کی۔اُنہوں نے نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کین ولیمسن نے بہت اچھی بیٹنگ کی۔شاہین شاہ آفریدی نے یہ بھی کہا کہ ہمیں فیلڈنگ میں بہتری لانے کی ضرورت ہے کیونکہ نیوزی لینڈ کے بلے باز ان کنڈیشنز سے واقف ہیں۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ ابھی گیند نیا ہے، کوشش کریں گے کل جلدی وکٹیں حاصل کرسکیں۔
