Categories
Breaking news

جو بائیڈن کا آئندہ 6ماہ میں امیگریشن پابندیوں میں نرمی کاا علان

امریکہ کے نومنتخب صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے عائد کردہ موجودہ امیگریشن اور پناہ گرین کی متعدد پابندیوں کو اگلے چھ ماہ میں ہٹائے جانے کی امید ہے۔ ایک پریس کانفرنس میں جب ٹرمپ انتظامیہ کی امیگریشن پالیسیوں میں اسے واپس لینے کی آخری تاریخ کے بارے میں پوچھا گیا تو بائیڈن نے کہا کہ اس پر عمل درآمد میں چھ ماہ لگ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ پہلے دن ہر پابندی کو ختم نہیں کریں گے اور نہ ہی فوری طور پر موجودہ سیاسی پناہ گزین کے عمل کو روکیں گے کیونکہ اس سے امریکہ کی جنوبی سرحد پر پھنسے ہوئے 20 لاکھ افراد متاثر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے ہی ان امور پر میکسیکو کے صدر اور لاطینی امریکہ میں اپنے دوستوں کے ساتھ بات چیت شروع کردی ہے اوروقت کے ساتھ ساتھ ہم اس کو بدتر نہیں اور بہتر بنا ئیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس کے لئے فنڈز کی ضرورت نہیں ہے۔بائیڈن نے اپنی انتخابی مہم میں کہا تھا کہ وہ اپنے اقتدار کے پہلے 100 دن میں ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کو منسوخ کردیں گے ، ان میں پناہ مانگنے والوں پر پابندی بھی شامل ہے۔

Advertisement
Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *