Categories
Breaking news

جوہر ٹاؤن حملے کی سہولت کار را ہے: فردوس عاشق اعوان

جوہر ٹاؤن حملے کی سہولت کار را ہے: فردوس عاشق اعوان

پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فرودس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ جوہر ٹاؤن حملے کی سہولت کار بھارتی ایجنسی را ہے۔

جیو نیوز کے مارننگ شو جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فرودس عاشق اعوان نے یہ بات کہی ہے۔

فردوس عاشق کا تھپڑ، قادر مندوخیل کی درخواست، SHO طلب

کراچی کی ضلع غربی کی عدالت نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی جانب سے ایم این اے قادر مندوخیل کو تھپڑ مارنے کے واقعے کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے ایس ایچ او سعید آباد کو 29 جون کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔

انہوں نے بتایا کہ سیکیورٹی اداروں نے جوہر ٹاؤن دھماکے کے ذمے داروں کو بروقت گرفت میں لیا، واقعے کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اس دن فیٹف کے حوالے سے کانفرنس چل رہی تھی، سیشن میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کی حکومتی کوششیں رنگ لانے جا رہی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کیلئے جو ایس او پیز طے کی تھیں اس پر عمل کیا، لاہور میں سیف سٹی کو ہر کونے کونے تک پہنچانے کیلئے لائحہ عمل ترتیب دیا جا چکا ہے۔

پنجاب کا بجٹ منظور ہونے پر فردوس عاشق کی عوام کو مبارکباد

پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پنجاب کا مالی سال 22-2021ء کا بجٹ منظور ہونے پر صوبے کے عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی نے مزید کہا کہ فیصل آباد، گوجرانوالہ، راولپنڈی، سیالکوٹ اور دیگر شہروں میں بھی کیمرے نصب کرنے جا رہے ہیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جدید ٹیکنا لوجی کی مدد سے جرائم کو کنٹرول کرنے میں مدد بھی ملے گی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *