Categories
Breaking news

جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عائشہ کی سپریم کورٹ میں تقرری کی سفارش کردی

لاہور ہائی کورٹ کی جج جسٹس عائشہ ملکجوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے لاہور ہائی کورٹ کی جج جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی سفارش کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کی صورت میں جسٹس عائشہ ملک پاکستان کی اعلیٰ ترین عدالت کی پہلی خاتون جج ہوں گی۔

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس سپریم کورٹ کے چیف جسٹس گلزار احمد کی صدارت میں ہوا جس میں جسٹس عائشہ ملک کی اعلیٰ ترین عدالت میں تقرر کی منظوری پانچ چار سے دی گئی۔

اس ضمن میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا کہ پانچ چار کے تناسب سے جسٹس عائشہ ملک کی تعیناتی کی سفارش ہوئی،،، چیف جسٹس گلزار احمد ، جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس ر سرمد جلال، میں نے اور اٹارنی جنرل نے حق میں ووٹ دیا۔

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کے بعد وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا کہ جسٹس عائشہ ملک کی بطور سپریم کورٹ جج پر سب کو مبارکباد دیتا ہوں،پارلیمانی کمیٹی سے منظوری کے بعد پاکستان کی پہلی خاتون جج تعینات ہوں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.