Categories
Breaking news

جون میں40سے 49 سال کے لوگوں کو ویکسین لگائی جائے گی،وزیر صحت البا ورگیس

بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)اگر فائزرکی ویکسین معمول اورمعاہدے کے تحت ملتی رہی تو جون میں 40 سے 49 سال کی عمرکے لوگوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔بدھ کے روز متارو میں ابتدائی نگہداشت کی ایمرجنسی کے افتتاح کے موقع پر وزیر صحت البا ورگیس نے پریس سے بات کرتے ہوئے بتایا۔
50 سال سے زیادہ عمر والوں کے لئے 10 مئی سے ، فائزر / بائیو ٹیک ، موڈرنہ یا جانسن کی ویکسین لگانے کے لئے محکمہ ہیلتھ کی ویب سائٹ پر تفصیلات دیکھ سکتے ہیں۔

ابھی 70 سے 79 سال کے لوگوں کے لئے بھی ویکسین لگانے کی اجازت ہے، جنھیں ابھی تک ویکسین نہیں لگائی گئی ہے اور وہ لوگ جو 80 سے زیادہ یا 60 سے 69 سال کے درمیان ہیں۔وہ بھی لگوا سکتے ہیں۔

وزیرصحت نے کہا کہ توقع کی جارہی ہے کہ یہ بدھ 2 لاکھ افراد سے تجاوز کرجائے گا جنھیں ویکسین کی کم از کم ایک خوراک مل چکی ہوگی ، جیسا کہ یقین دہانی کرائی گئی ہے ،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *