Categories
Breaking news

جونی ڈیپ کا کیریئر ختم ہوگیا، وکیل کا دعویٰ

Advertisement
Advertisement

جونی ڈیپ کے اپنی اہلیہ امبر ہیرڈ کے ساتھ مار پیٹ کے الزامات سے متعلق مقدمات کو لے کر ایک امریکی وکیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکار کا ہالی ووڈ میں کیریئر ختم ہوگیا ہے۔غیر ملکی ویب سائٹ میں شائع رپورٹ کے مطابق جونی ڈیپ کو وارنر برادرز کی جانب سے فلم ’فنٹاسٹک بیسٹس‘ سے فارغ کردیا گیا ہے۔اس سے متعلق ایک نامور وکیل نے دعویٰ کیا ہے کہ انھیں اپنی اہلیہ امبر ہیرڈ کو پیٹنے کے سلسلے میں ٹرائل کا سامنا ہے اور اسی وجہ سے انھیں فلم سے علیحدہ کردیا گیا ہے۔ہالی ووڈ میں ہر مرتبہ ایک نیا کردار نبھانے والے جونی سے پروڈکشن کمپنی وارنر برادرز نے درخواست کے ذریعے انھیں مجبور کیا کہ وہ فلم سے علیحدہ ہوجائیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جونی ڈیپ پہلے ہی فنٹاسٹک بیسٹس کے کچھ سینز کی عکس بندی بھی کروا چکے ہیں۔جونی ڈیپ جو فلم میں گیلرٹ گرندیل والڈ کا کردار نبھارہے تھے اب ان کی جگہ کسی اور کو یہ کردار دیے جانے کا امکان ہے۔ تاہم اس حوالے سے ایک میڈیا وکیل مارک اسٹیفنز نے دعویٰ کیا کہ فلم سے علیحدہ ہونے پر ہالی ووڈ میں جونی ڈیپ کا کیریئر ختم ہوسکتا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ یہ 57 سالہ اداکار کے لیے تباہ کن ہوسکتا ہے، انھیں اب ہمیشہ ’اپنی بیوی کے ساتھ مار پیٹ کرنے والے‘ کے نام سے جانا جائے گا۔واضح رہے کہ اپنے ایک بیان میں جونی ڈیپ نے کہا تھا کہ وہ اس عدالتی فیصلے کے خلاف بھی جنگ کریں گے۔ساتھ میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میری زندگی اور کیریئر اس لمحے کے طور پر نہیں جانا جائے گا۔ خیال رہے کہ حال ہی میں امریکی اداکار جونی ڈیپ برطانوی اخبار سن کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ ہار گئے تھے۔اخبار نے ایک مضمون میں ان پر اپنی ’اہلیہ کو پیٹنے والا شخص‘ قرار دیا تھا تاہم جونی ڈیپ نے اخبار کے الزامات کی صحت سے انکار کیا تھا جبکہ اخبار کا دعویٰ تھا کہ اس کا مضمون درست ہے۔مقدمہ جولائی میں لندن کے رائل کورٹ آف جسٹس میں 16دن تک چلا تھا جس میں اخبار اپنے مضمون میں لگائے گئے الزامات کو ثابت کرنے میں کافی حد تک کامیاب رہا تھا۔خیال رہے کہ جونی ڈیپ اور امبر ہیرڈ نے 2015 میں شادی کی تھی، جو محض 2 سال سے بھی کم عرصے تک چلی تھی۔امبر ہیرڈ نے 2016 میں ہی شوہر پر گھریلو تشدد کا الزام لگا کر ان سے علیحدگی اختیار کرلی تھی اور دونوں میں 2017 کے وسط تک طلاق ہوگئی تھی۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *