Categories
Breaking news

جوتا جشن اسٹائل کا مقصد کسی کی ہتک کرنا نہیں: تبریز شمسی

Advertisement

جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے اسپنر تبریز شمسی نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں وکٹ لینے کے بعد اپنے مخصوص جوتا جشن اسٹائل کی وضاحت دے دی۔پاکستان کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں محمد حفیظ اور فخر زمان کو آؤٹ کرنے کے بعد تبریز شمسی نے اپنا جوتا اتار کر نمبر ڈائل کیا اور اسے کان سے لگایا۔اسپنر کی جانب سے سینئر کھلاڑی کو آؤٹ کرنے کے بعد ایسے رویے پر شائقین کرکٹ کی جانب سے تبریز شمسی تنقید کی زد میں تھے۔
اب جنوبی افریقی کرکٹر نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جوتے سے فون ملانا جشن کے اظہار کا طر یقہ ہے جو وہ کئی برسوں سے اپنائے ہوئے ہوں۔تبریز شمسی نے کہا کہ اس کا ہرگز مطلب کسی کی کی ہتک عزت نہیں ہے۔تبریز شمسی نے اپنے ٹوئٹ میں محمد حفیظ کو ٹی ٹوئنٹی میں 100 میچز مکمل کرنے کی مبارکباد بھی دیجنوبی افریقی کرکٹر کی جانب سے ٹوئٹر پر محمد حفیظ کے ہمراہ ماضی کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی۔
ویڈیو پیغام میں تبریز شمسی نے کہا کہ محمد حفیظ دوبارہ ایکشن میں آگئے ہیں جس کے جواب میں محمد حفیظ کہتے ہیں کہ تبریز شمسی کے ساتھ ایکشن میں آیا ہوں،محمد حفیظ تبریز شمسی سے کہتے ہیں کہ اس بات کو یقینی بنانا کہ جب وکٹ لو تو جوتے سے فون کرنا ہے۔
محمد حفیظ کا یہ جملہ سُن کر تبریز شمسی اپنی چپل اتار کر کان پر لگاتے ہیں اور ہیلو کرتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *