
ملک میں حالیہ بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال اور مسائل سے دنیا بھر کو آگاہ کرنے والے جنگ گروپ اور جیو نیوز کے ملازمین بھی برساتی پانی اور سیوریج سے مشکلات کا شکار ہیں۔
کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ پر جیو نیوز کی مرکزی عمارت کے اطراف کی سڑکوں اور گلیوں پر سیوریج کا پانی جمع ہے۔
اولڈ سٹی ایریا سے جنگ اور جیو نیوز کے دفتر آنے والے محمد بن قاسم روڈ پر گزشتہ دو ہفتے سے ایک فٹ تک پانی جمع ہے۔ برساتی پانی اور سیوریج کی وجہ سے محمد بن قاسم روڈ پر پارکنگ نہیں کی جا سکتی جبکہ محمد بن قاسم روڈ سے گزرنے والے شہریوں اور موٹر سائیکل سواروں کو بھی دشواری کا سامنا ہے۔
جنگ اور جیو نیوز کی عمارت کے سامنے برنس گارڈن کی آبادی کی معروف ’بیگم گلی‘ کے نام سے فوڈ اسٹریٹ بھی سیوریج سے تعفن زدہ ہوگئی ہے، بدبودار سیوریج کے پاس ہی بیٹھ کر کھانا کھانا سب کی مجبوری بن چکا ہے۔
آئی آئی چندریگر روڈ پر گٹروں سے نکلنے والا سیوریج سڑک کو آلودہ کرتے ہوئے دوسرے گٹروں میں گر رہا ہے۔
آئی آئی چندریگر روڈ پر جمع سیوریج کے پانی میں مچھروں کی افزائش ہو رہی ہے جبکہ علاقے میں بدبو ایسی کہ پورا علاقہ سیوریج پمپنگ اسٹیشن محسوس ہوتا ہے۔
یہی نہیں اطراف کی گلیوں کے بھی گٹر بند ہیں اور پانی گلیوں میں گھومتا ہوا دوسرے گٹروں کے راستے نکل جاتا ہے۔
علاقہ مکینوں نے شکایت کی ہے کہ علاقے میں صفائی کا عملہ گٹر کھولنے کے لیے دکانداروں اور علاقہ مکینوں سے پیسے مانگ رہے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی شاہین کمپلیکس پر 72 انچ قطر کی سیوریج پائپ لائن بیٹھ جانے سے مزید مشکلات کے خدشات منڈلا رہے ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
کراچی: شاہین کمپلیکس چوک پر زیر زمین سیوریج لائن بیٹھ گئی
کراچی میں مصروف ترین مقام شاہین کمپلیکس چوک پر زیر زمین سیوریج لائن بیٹھ گئی۔
-
وفاقی کابینہ: لگژری اشیاء کی درآمد پر پابندی ختم کرنے کی منظوری
وفاقی کابینہ نے لگژری اشیاء کی درآمد پر پابندی ختم کرنے کی منظوری دے دی۔
-
برطانوی اخبار کی خبر پر کے الیکٹرک کا ردعمل
کے الیکٹرک ترجمان عمران رانا نے برطانوی اخبار کی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ لندن سے شائع ہونے والے اخبار کی خبر کا بغور جائزہ لیا ہے۔
-
بند کمروں میں جو فیصلے ہوا کرتے تھے اب نہیں ہوں گے، فواد چوہدری
روسی وزیر خارجہ نے بلاول بھٹو زرداری سے ملنے سے انکار کیا، بلاول بھٹو انٹرن شپ کر رہے ہیں جن کو لوگ جانتے ہی نہیں۔
-
وزیر اعظم شہباز شریف بلوچستان روانہ
وزیر اعظم شہبازشریف بلوچستان روانہ ہوگئے ہیں، وزیراعظم بلوچستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیں گے۔
-
عمران خان کی10مقدمات میں ضمانت منظور
سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ سے متعلق 10 مقدمات میں ضمانت منظور کر لی گئی۔
-
سندھ بارشیں، پانی کی نکاسی نہ ہونے کے سبب ڈینگی وائرس پھیلنے لگا
محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ طلوع اور غروب آفتاب کے وقت جسم کو مکمل طور پر ڈھانپ کر رکھیں۔
-
نیپرا کے چیئرمین بھی کے الیکٹرک سے ملے ہوئے ہیں، حافظ نعیم الرحمٰن
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ نیپرا کے چیئرمین بھی کے الیکٹرک سے ملے ہوئے ہیں۔
-
کل کے الیکشن کو کالعدم قرار دیا جائے، عطا اللّٰہ تارڑ کا مطالبہ
ق لیگ نے تحریک انصاف کو ہائیجیک کر لیا ہے، لوٹوں کی کھچڑی نے دھاندلی کا فیصلہ کیا ہے۔
-
PTI کو مہنگائی کا طعنہ دینے والے اب خود مہنگائی کر رہے ہیں: شوکت ترین
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت ترین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو مہنگائی کا طعنہ دینے والے اب خود مہنگائی کررہے ہیں۔
-
بلوچستان سیلاب: وزیر اعلیٰ KPK کی متاثرین کو امداد فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت
وزیراعلیٰ خیبر پختو نخوا محمود خان نے بلوچستان سیلاب متاثرین کو امدادی سامان کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
-
آئی ایم ایف کا بیل آوٹ پیکج جلد نہ ملاتو پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ہے، شیخ رشید
شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مداخلت نرم ہو یا سخت سب کو مل کر ملک کو بچانا ہے۔
-
لاہور ڈیفنس، خاتون کے اغواء کار اور ڈکیتی کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا
ملزمان 2 ماہ میں اسی نوعیت کی 3 وارداتیں کر چکے ہیں، ملزمان 2وارداتیں ڈیفنس اور ایک مسلم ٹاؤن میں کر چکے ہیں۔
-
لاہور چڑیا گھر میں شیر کی سستے داموں فروخت کا انکشاف
لاہور کے سفاری چڑیا گھر میں ایک سال میں 10 سے 12 شیروں کی پیدائش ہوتی ہے ۔
-
اسپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
مسلم لیگ ن لیگ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کا الیکشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔
-
وفاق سے بھی حکومت کا بہت جلد صفایا ہونیوالا ہے، فیاض الحسن چوہان
فیاض چوہان نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں عوام نے پی ڈی ایم کی عوامی مقبولیت کی غلط فہمی ختم کی.