Categories
Breaking news

جنگ اور مشکلات‘ کی روداد سنانے والا 11 سالہ فلسطینی ریپر

Advertisement

فن کا تعلق عمر سے نہیں بلکہ مہارت سے ہوتا ہے کچھ ایسی ہی مثال فلسطین کے شہر غزہ کے 11 سالہ ریپر عبدالرحمٰن ال شنتی پیش نے کی ہے جو فلسطینی علاقے کو درپیش جنگ اور مشکلات کی کہانی اپنے بول اور موسیقی سے بیان کرتے ہیں۔11 سالہ عبدالرحمٰن ال شنتی کی یہ موسیقی ہزاروں لوگوں تک پہنچی ہے جسے وہ ’امن اور انسانیت کا پیغام‘ قرار دیتے ہیں۔ غزہ میں واقع اسکول کے باہر عبدالرحمٰن ال شنتی کی ایک ویڈیو میں وہ اپنی جماعت کے ساتھیوں کے ساتھ موجود ہیں۔ان کی اس ویڈیو کو نہ صرف سوشل میڈیا پر لاکھوں افراد اب تک دیکھ چکے ہیں بلکہ برطانیہ کے معروف ریپر لوکے نے بھی اس ویڈیو کو شیئر کیا’۔ان کے اس گانے میں اسرائیل اور غزہ میں حماس کے درمیان 3 تباہ کن جنگوں کی جانب اشارہ کیا گیا ہے یوں تو عربی ان کی پہلی زبان ہے لیکن عبدالرحمٰن ال شنتی روانی سے انگریزی زبان میں بھی ‘ریپ’ گاتے ہیں۔اس حوالے سے عبدالرحمٰن ال شنتی کہتے ہیں کہ یہ مہارت انہوں نے امریکی ریپرز بشمول ایمینیم، ٹوپاک اور ڈی جے خالد کو سن کر حاصل کی۔
اپنے ایک اور گانے ‘ امن’ (Peace) میں انہوں نے 2008 سے 2009 میں اسرائیل سے ہونے والی جنگ کے لمحات بیان کیے ہیں۔اس گانے کے بول میں بتایا گیا کہ ‘میں غزہ میں پیدا ہوا تھا اور جو پہلی آواز میں نے سنی وہ بندوق کی گولی کی آواز تھی، اپنے پہلے سانس میں، میں نے بارود کا ذائقہ چکھا’۔عبدالرحمٰن ال شنتی نے کہا کہ وہ اسرائیل کی بندشوں کا سامنا کرنے والے غزہ کو درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالنے کی امید کرتے ہیں۔عبدالرحمٰن ال شنتی نے کہا کہ ‘میرا پیغام امن سے متعلق ہے اور میں اسے لوگوں کی بڑی تعداد تک پہنچانا چاہتا ہوں ‘۔انہوں نے کہا کہ ‘میں غزہ میں موجود زندگی کو باہر کی دنیا کو دکھانا چاہتا ہوں ‘۔خیال رہے کہ ماہر معاشیات کے مطابق ان بندشوں کی وجہ سے ساحلی علاقے میں غربت بڑھ رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
www.idgod.ph
Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *