Categories
Breaking news

جنگلی حیات کا تحفظ اور افزائشِ نسل، سعودی حکام نے اہم قدم اٹھا لیا

Advertisement
Advertisement

نایاب جانور

سعودی حکومت کی جانب سے جنگلی حیات کے تحفظ اور ان کی افزائش نسل کیلئے نایاب جانوروں کو ایک محفوظ جنگل میں چھوڑ دیا گیا تاکہ ان کی نسل کو معدوم ہونے سے بچایا جاسکے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی العلا رائل اتھارٹی اور فروغ جنگلی حیاتیات کے قومی مرکز نے العلا کے محفوظ قومی جنگل شرعان میں متعدد نایاب جانور چھوڑ دیے ہیں۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق نایاب جانوروں کے تحفظ اور افزائش پروگرام کے تحت 25 جنگلی پہاڑے، الریم نسل کے 50 ہرن، عام 20 ہرن، الوضیحی نسل کے 10عرب نژاد ہرن جنگل میں آزاد چھوڑدیے گئے ہیں۔

نایاب جانوروں کی نسل کو فروغ دینے کے اس پروگرام میں العلا کے شہریوں، نجی تنظیموں کے نمائندوں اور کئی عہدیداروں میں تعاون کیا ہے۔

یہ اقدام اس لیے کیا گیا ہے کہ ماضی قدیم میں یہاں یہ جانور اچھی خاصی تعداد میں پائے جاتے تھے تاہم اب وقت کے ساتھ ساتھ ان کے وجود کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔

سینٹر کے ایگزیکٹیو چیئرمین محمد قربان نے بتایا کہ متعلقہ اداروں کے تعاون اور اشتراک سے اس طرح کے اور بھی مزید جانور جلد ہی جنگل میں چھوڑے جائیں گے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *