Categories
Breaking news

جنوبی پنجاب کیلئےعلیحدہ بجٹ بارش کا پہلا قطرہ ہے: شاہ محمود قریشی

جنوبی پنجاب کیلئےعلیحدہ بجٹ بارش کا پہلا قطرہ ہے: شاہ محمود قریشی

وزیر ِخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کے لیے 33 فیصد علیحدہ بجٹ مختص ہونا بارش کا پہلا قطرہ ہے۔

ملتان میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کا دورہ کیا اور وہاں منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔

کلبھوشن کیس بگاڑنے والی نون لیگ ہے: شاہ محمود قریشی

وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن کا کیس بگاڑنے والی مسلم لیگ نون ہے۔

اس موقع پر وزیرِ خارجہ نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے ہر شہر اور قصبے میں ترقی پی ٹی آئی کا ایجنڈا ہے، تحریکِ انصاف عوام سے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا وعدہ نبھائے گی۔

انہوں نے کہا کہ علیحدہ بجٹ جنوبی پنجاب کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ ثابت ہو گا، جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا مطالبہ تمام تعصبات سے بالا تر ہے۔

چین و افغانستان سے تعاون بڑھانے میں دلچسپی رکھتے ہیں، شاہ محمود

پاکستان، چین اور افغانستان وزرائے خارجہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کانفرنس کے انعقاد سے سہہ ملکی تعاون مزید مضبوط ہوگا.

وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا ہے کہ علیحدہ صوبے کا قیام خطے کی تیز ترین ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہو گا

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات عوام تک پہنچانےکے لیے ان کی بر وقت تکمیل ضروری ہے، ترقیاتی فنڈز منصوبوں پر خرچ کرنے کیلئے ابھی سے منصوبہ بندی کرنا ہو گی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *