Categories
Breaking news

جنوبی وزیرستان: پولیس اسٹیشن پر حملہ، 2 اہلکار شہید، 2 شدید زخمی

تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل کے پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ 2 شدید زخمی ہو گئے۔

دہشت گرد تھانے سے اسلحہ ساتھ لے کر فرار ہو گئے۔

تحصیل برمل کے رغزائی پولیس اسٹیشن پر رات گئے دہشت گردوں نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 2 شدید زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیے

ڈی پی او عتیق اللّٰہ کے مطابق دہشت گردوں نے تھانے میں کھڑی پولیس وین کو جلا دیا اور اسلحہ لے کر فرار ہو گئے۔

شہید پولیس اہلکاروں کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کر کے تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *