
جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے کے دوران ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

Table of Contents
جنوبی وزیرستان، دہشت گردوں کی فائرنگ، 3 سیکورٹی اہلکار شہید، 4 زخمی
اسلام آباد (وقائع نگار ،ایجنسیاں)جنوبی وزیرستان…

x
Advertisement
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے جوانوں میں لانس نائیک عمران علی، سپاہی عاطف جہانگیر، سپاہی عزیز اور سپاہی انیس الرحمٰن شامل ہیں۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیے
- شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک، جوان شہید
- ایف سی بلوچستان کے دستے پرفائرنگ، آفیسر سمیت 4 جوان شہید
دوسری جانب پنجاب کے وزیرِاعلیٰ سردار عثمان بزدار نے جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
سردار عثمان بزدار نے حملے میں شہید ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے 4 جوانوں کو اس قربانی پر خراجِ عقیدت بھی پیش کیا ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
راجن پور میں وائلڈ لائف کی کارروائی، 2 شکاری گرفتار
راجن پور میں محکمہ وائلڈ لائف نے غیر قانونی شکار کرنے والے 2 افراد کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان سے 2 نایاب نسل کے پرندے تلور اور شکار کا سامان برآمدکرلیا گیا۔
-
پاک بحریہ کی مشق امن 2021ء، کراچی میں پرچم کشائی
امن پسند ملکوں کو یکجا ہونے کا پیغام دیتے ہوئے پاک بحریہ نے ساتویں کثیر القومی بحری مشق امن 2021 ء کا انعقاد کیا ہے جس کے سلسلے میں کراچی میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔
-
سابق حکمرانوں نے معیشت کا جنازہ نکال کر ملک کو تباہ کیا، عثمان بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں نے معیشت کا جنازہ نکال کر پاکستان کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، ان لوگوں نے ذاتی مفادات کی خاطر اداروں کو تباہ کیا عوامی ترجیحات اور قومی مفادات کو فراموش کیا گیا۔
-
لاہور میں شدید دھند، 9 پروازیں منسوخ ،8 تاخیر کا شکار
لاہور میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اطراف دھند کے باعث فضائی آپریشن شدید متاثر ہے، بیرون اور اندرون ملک 9 پروازیں منسوخ اور 8 تاخیر کا شکار ہیں جبکہ ابوظہبی اور دوحا سے آنے والی پروازوں کا رخ اسلام آباد کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔
-
میں نے کبھی عمران خان پر تنقید نہیں کی: مولانا طارق جمیل
معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل نے اُن سے متعلق سوشل میڈیا پر زیرِ گردش جعلی خبروں کی تردید کردی۔
-
ساہیوال: ہزاروں پتنگیں پکڑی گئیں، 3 دکاندار گرفتار
پنجاب بھر میں بسنت کے موقع پر پتنگ بازی، پتنگ سازی، خرید و فروخت پر پابندی کے باوجود جگہ جگہ ناصرف پتنگ بازی جاری ہے بلکہ پتنگ و ڈور سازی اور اس کی فروخت بھی جاری ہے۔
-
یہ کوئی نئی ویڈیوز نہیں، پہلے بھی آتی رہی ہیں: فیصل جاوید
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید خان کہتے ہیں کہ پہلے بھی ویڈیوز آتی رہی ہیں، یہ کوئی نئی ویڈیوز نہیں۔
-
نیپرا کی بجلی مزید 82 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فی یونٹ بجلی مزید 82 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔
-
نیو کراچی میں زری فیکٹری کی آگ بجھا دی گئی
نیو کراچی سیکٹر الیون جے میں زری کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیوں کی مدد سے قابو پالیا گیا ہے، آتشزدگی کے نتیجے میں عمارت میں پھنسے تمام افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔
-
فیصل آباد میں بسنت نائٹ، پولیس روکنے میں ناکام
فیصل آباد میں پابندی کے باوجود نوجوان گھروں کی چھتوں پر لائٹیں لگا کر بسنت نائٹ منانے میں مصروف رہے، پولیس پتنگ بازی پر قابو پانے میں ناکام رہی۔
-
سینیٹ الیکشن: کاغذات نامزدگی آج سے جمع کرائے جائیں گے
کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 15 اور 16 فروری کو ہوگی جبکہ سینیٹ الیکشن کے لیے پولنگ 3مارچ کو ہوگی
-
ویڈیو اسکینڈل، کے پی حکومت تحقیقات نہیں کرے گی
کامران بنگش نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے تحقیقاتی کمیٹی بنادی ہے جس پر وزیر اعلیٰ نے صوبے کی سطح پر کمیشن نہ بنانے کی ہدایت کی ہے۔
-
کراچی :گرفتار غیرملکی دہشتگردوں سے تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل
محکمہ داخلہ سندھ نے جے آئی ٹی کو 30 دن کے اندر رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
-
حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان معاہدہ ہوگیا
فورتھ شیڈول میں ڈالے گئے تحریک لبیک پاکستان کے رہنماؤں کے نام نکالنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
-
ووٹ چور حکومت قبول نہیں، مولانا فضل الرحمٰن
سکھر میں خطاب کے دوران مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ اس حکومت نے قوم کو غربت اور افلاس دی
-
پاکستان کے رقم نہ دینے پر براڈشیٹ کی کارروائی
کاوے موسوی نے وکلا کو پاکستان کے اثاثے ضبط کرنے کی نئی ہدایات دے دیں۔