Categories
Breaking news

جنوبی وزیرستان؛ سٹی تھانہ اور چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے ناکام

فائل فوٹو
فائل فوٹو

خیبر پختون خوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق سٹی تھانہ وانا اور باغیچہ چیک پوسٹ پر 50 سے زائد دہشت گردوں نے گزشتہ رات حملہ کیا تھا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ جھڑپ میں ایک دہشت گرد مارا گیا، جس کی لاش پولیس نے تحویل میں لے لی ہے۔

شمالی وزیرستان میں دھماکا، فوجی جوان سمیت 3 افراد شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق میران شاہ میں ہونے والے اس خودکش دھماکے میں 33 سالہ نائیک عابد شہید ہوئے۔

پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ حملے میں ایک اہلکار زخمی ہوا ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ پولیس اور ایف سی کی جوابی کارروائی کے بعد دہشت گرد فرار ہو گئے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *