جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم 14 سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی، دوطرفہ سیریز میں شامل 2 ٹیسٹ میچوں کی میزبانی کراچی اور راولپنڈی کے سپرد کر دی گئی ہے جبکہ تین ٹی ٹونٹی میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم آئندہ سال جنوری میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ مہمان ٹیم کا یہ 14 سال بعد پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔
