Categories
Breaking news

جنوبی افریقا کے سیکیورٹی وفد کا نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ

Advertisement
Advertisement

جنوبی افریقا کے سیکیورٹی وفد نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا، وفد نے بائیوسیکیور ماحول اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی مکمل بحالی کا سفر جاری ہے، جنوبی افریقا کے سیکیورٹی وفد نے آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور اسٹیڈیم کے مختلف حصوں کا معائنہ کرکے بائیوسیکیور ماحول اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیاپی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان نے جنوبی افریقی وفد کو بریفنگ دی، وفد کے دورے کے موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی موجود تھےوفد اپنی رپورٹ کرکٹ ساؤتھ افریقا کو پیش کرے گا، منظوری ملنے کی صورت میں جنوبی افریقی ٹیم جنوری 2021ء میں 12 سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی۔جنوبی افریقی ٹیم کے دورے میں 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز طے ہیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *