Categories
Breaking news

جنوبی افریقا کی پارلیمنٹ کو خوفناک آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا

جنوبی افریقا کی پارلیمنٹ کو خوفناک آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا جنوبی افریقا میں خوفناک آگ نے پارلیمنٹ کی عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جب کہ فائر بریگیڈ کا عملہ تاحال آگ پر قابو پانے میں ناکام رہا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقا کی پارلیمنٹ کی چھت پر آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کے ایک بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آتشزدگی کے وقت ارکان پارلیمنٹ عمارت میں موجود نہیں تھے تاہم ملازمین اور عملہ موجود تھا جنھوں نے فائر بریگیڈ کو طلب کیا۔ آگ لگنے سے اسمبلی کی عمارت کی دیواروں پر درارڑیں پڑ گئیں۔

فائر بریگیڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تاحال آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ آگ تیزی سے پھیل رہی ہے جس کے باعث آگ بجھانے والی مزید گاڑیوں کو بھی بلایا گیا ہے۔

جنوبی افریقا کی پارلیمنٹ کے انتظامی امور کے سربراہ نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔ ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ اسمبلی کا عملہ اور ملازمین محفوظ ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *