آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کے خاندان کی ٹیکس تفصیلات غیر قانونی طور پر لیک ہونے کے معاملے کا وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے سنجیدگی سے سخت نوٹس لے لیا۔
وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ٹیکس تفصیلات کا لیک ہونا قانون کی واضح خلاف ورزی ہے۔
اس ضمن میں وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے ہدایت کی ہے کہ ایف بی آر معاملے کی فوری طور پر تحقیقات کرے۔
پاک فوج کے اعلیٰ ترین عہدوں پر تقرری کا عمل آج سے شروع ہو چکا ہے، وزیر دفاع
وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک فوج کے اعلیٰ ترین عہدوں پر تقرری کے حوالے سے طریقۂ کار کا آغاز ہو گیا ہے، جب سمری آئے گی تو ناموں پر بحث ہو گی۔
ان کا ہدایت دیتے ہوئے کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے اندرر وزیرِ اعظم کے مشیرِ ریونیو طارق پاشا ذمے داروں کا تعین کر کے رپورٹ دیں۔
وزیرِ خزانہ نے مزید کہا ہے کہ جس نامعلوم ذمے دار نے یہ اطلاعات لیک کی ہیں یہ اس کی سنگین غلطی ہے۔
اسحاق ڈار نے یہ ہدایت بھی کی ہے کہ طارق پاشا ذاتی طور پر اس معاملے کی فوری انکوائری کریں۔
قومی خبریں سے مزید
-
3 سگے بھائیوں کا قتل، ملزم کی رہائی کا حکم
مقتو لین کے والدین نے ملزم قیس کے اقدام کو غلطی قرار دیتے ہوئے قصاص و دیت کے تحت اسے معاف کردیا۔
-
عمران خان سے FIA کی مبینہ انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بننے والے کارکنان کی ملاقات
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے ایف آئی اے کی مبینہ انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بننے والے کارکنان نے ملاقات کی ہے۔
-
آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس ،اسحاق ڈار کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کرتے ہوئے وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار اور شریکِ ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
-
کراچی: اسلامی جمعیت طلبہ کا اسلامیہ کالج خالی کرانے کیخلاف مظاہرہ
کراچی میں اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے اسلامیہ کالج کو خالی کرانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
-
ارشد شریف پر گولی چلانے والے نہیں، چلوانے والے تک پہنچنا چاہیے: فیصل واؤڈا
سابق وفاقی وزیر و پی ٹی آئی رہنما فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے حوالے سے ایف آئی اے نے آج مجھے بلایا تھا، 10 سوالوں پر مبنی سوالنامہ دیا گیا، یہ سوالنامہ میڈیا کے ساتھ شیئر نہیں کروں گا۔
-
سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے پر پروین رحمٰن کے اہلخانہ کا ردعمل
سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے پروین رحمٰن قتل کیس میں نامزد ملزمان کی سزاؤں کو کالعدم قرار دینے پر مقتولہ کے اہلخانہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کریں گے۔
-
تحریک انصاف نے باضابطہ طور پر راولپنڈی میں اجتماع کیلئے درخواست دے دی
پاکستان تحریک انصاف نے 26 نومبر کو راولپنڈی میں اجتماع کے انعقاد کے لیے دی گئی درخواست میں مقام کا اعلان کر دیا ہے۔
-
عمران خان کے دور میں کوئی تحفہ نہیں لیا: طاہر محمود اشرفی
وزيرِ اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی، مشرقِ وسطیٰ و چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ میں نے عمران خان کے دور میں کوئی تحفہ نہیں لیا۔
-
پروین رحمٰن قتل: پولیس کی سنگین اور مجرمانہ غفلتیں سامنے آگئیں
اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمٰن قتل کیس میں پولیس کی سنگین اور مجرمانہ غفلتیں سامنے آگئیں۔
-
پنجاب کا وزیر اعلیٰ بھی کہتا ہے عمران خان جھوٹا ہے، شرجیل میمن
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پنجاب کا وزیر اعلیٰ بھی کہتا ہے عمران خان جھوٹا ہے
-
پاک فوج کے اعلیٰ ترین عہدوں پر تقرری کا عمل آج سے شروع ہو چکا ہے، وزیر دفاع
وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک فوج کے اعلیٰ ترین عہدوں پر تقرری کے حوالے سے طریقۂ کار کا آغاز ہو گیا ہے، جب سمری آئے گی تو ناموں پر بحث ہو گی۔
-
پرویز مشرف پر حملے کے ملزم رانا نوید کو رہا کرنے کا حکم
سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق صدر پرویز مشرف پر حملے کے ملزم رانا نوید کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
-
اسلام آباد: بچوں کے سامنے ماں کو گلا کاٹ کر قتل کرنیوالے باپ کو سزائے موت
اسلام آباد کی عدالت نے بچوں کے سامنے ماں کو گلا کاٹ کر قتل کرنے والے باپ کو سزائے موت سنا دی۔
-
عمران خان کو کسی کی تعیناتی پر اعتراض نہیں، شیخ رشید
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کو کسی کی تعیناتی پر اعتراض نہیں، نیا آرمی چیف ملک کو الیکشن کی طرف لے کر جائے گا۔
-
عمران خان کی تاریخ سے پہلے آرمی چیف کے تقرر کا فیصلہ ہو چکا ہو گا: رانا ثناء اللّٰہ
وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی اعلان کردہ تاریخ سے پہلے آرمی چیف کے تقرر کا فیصلہ ہو چکا ہو گا۔
-
فرح گوگی کو دبئی سے لا کر شاملِ تفتیش کیا جائے: عطاء تارڑ
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے معاونِ خصوصی عطاء اللّٰہ تارڑ نے مطالبہ کیا ہے کہ فرح گوگی کو دبئی سے لا کر شاملِ تفتیش کیا جائے۔