
جنرل عاصم منیر کی بطور آرمی چیف 3 سال کے لیے تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
حکومت کی جانب سے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی 3 سال کے لیے تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔
موجودہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی 27 نومبر اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی 29 نومبر کو ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔
جنرل سید عاصم منیر 29 نومبر کو بطور 17 ویں آرمی چیف کمانڈ سنبھالیں گے۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا 27 نومبر کو بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کمانڈ سنبھالیں گے۔
پاک فوج کے اعلیٰ ترین عہدوں پر تعیناتیاں
عاصم منیر کو آرمی چیف، ساحر شمشاد کو CJCSC مقرر کرنے کا فیصلہ
پاک فوج کے اعلیٰ ترین عہدوں کے حوالے سے سمری صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کردی گئی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب
پاک فوج کا نیا سپہ سالار کون ہو گا؟ اس حوالے سے کئی روز سے جاری ہیجان گزشتہ روز ختم ہو گیا۔
جنرل عاصم منیر نئے آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد مرزا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعینات کر دیے گئے ہیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سمری پر صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تقرریوں کی منظوری دے دی۔
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیرِ اعظم شہباز شریف سے نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں بھی کیں۔
جنرل عاصم منیر کی فوج میں خدمات
جنرل عاصم منیر اعزازی شمشیر یافتہ، ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس، آئی ایس آئی کے سربراہ، کور کمانڈر گوجرانوالہ رہ چکے ہیں۔
جنرل عاصم پاکستانی فوج کی قیادت کرنیوالے تیسرے آئی ایس آئی چیف
لاہور تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ جنرلز خواجہ ضیاء…
وہ اکتوبر2021ء سے جی ایچ کیو میں کوارٹر ماسٹر جنرل کے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔
نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر مثالی یادداشت کے حامل اور حافظِ قرآن بھی ہیں۔
انہوں نے بطور لیفٹیننٹ کرنل مدینہ منورہ میں تعیناتی کے دوران اپنے شوق کے باعث 38 سال کی عمر میں حفظِ قرآن کی سعادت حاصل کی۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا کا فوجی کیریئر
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنے فوجی کیریئر کا آغاز 8 سندھ رجمنٹ سے کیا اور وہ پی ایم اے سے تربیت مکمل کر کے پاک فوج میں شامل ہوئے جبکہ فور اسٹار جنرلز کی تعیناتی کی سنیارٹی لسٹ میں جنرل ساحر دوسرے نمبر پر تھے۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا ستمبر 2021ء سے کور کمانڈر راولپنڈی ہیں، وہ جون 2019ء میں چیف آف جنرل اسٹاف کے عہدے پر فائز ہوئے جبکہ مختصر مدت کے لیے ایڈجوٹنٹ جنرل جی ایچ کیو بھی رہے۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا اکتوبر 2018ء میں وائس چیف آف جنرل اسٹاف تعینات ہوئے، انہوں نے 2015ء تا 2018ء بطور ڈی جی ملٹری آپریشنز خدمات انجام دیں۔
ہیجان ختم، جنرل عاصم منیر نئے آرمی چیف، جنرل ساحر شمشاد مرزا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف تعینات، وزیراعظم کی سمری پر صدر عارف علوی نے تقرریوں کی منظوری دی
اسلام آباد، کراچی پاک فوج کا نیا سپہ سالار کون…
ساحر شمشاد مرزا نے بطورلیفٹیننٹ کرنل، بریگیڈیئراور میجر جنرل ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ میں خدمات انجام دیں۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد گروپوں کے خلاف آپریشنز سپروائز کیے اور وہ انٹرا افغان ڈائیلاگ میں بھی متحرک کردار ادا کرتے رہے۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا گلگت بلتستان اصلاحات کمیٹی کا بھی حصہ رہے، انہوں نے جی او سی 40 انفینٹری ڈویژن اوکاڑہ میں بھی خدمات انجام دیں، وہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کے دور میں ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز رہے، 10 کور راولپنڈی کے کور کمانڈر کے طور پر بھی ان کی خدمات ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
عمران خان کا ہیلی کاپٹر پریڈ گراؤنڈ اترنے کی اجازت مسترد ہو گئی: اسد عمر
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما، سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کی انتظامیہ نے عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو پریڈ گراؤنڈ اترنےکی اجازت مسترد کر دی۔
-
راولپنڈی: PTI کو 56 شرائط کے ساتھ فیض آباد پر جلسے کی اجازت مل گئی
راولپنڈی کے ڈپٹی کمشنر نے فیض آباد کے مقام پر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کو جلسے کی اجازت دے دی۔
-
ترکیہ میں رہنا گھر کی طرح محسوس ہوتا ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف
وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ترکیہ میں رہنا گھر کی طرح محسوس ہوتا ہے۔
-
بلاول بھٹو نے جمہوریت کے پیغام کے ساتھ کون سی قرآنی آیت شیئر کی؟
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم مانتے ہیں کہ جب مشکلات کا سامنا ہو تو اللّٰہ پر ایمان رکھنا چاہیے۔
-
وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر ترکیہ روانہ
وزیراعظم ترک صدر رجب طیب اردگان کی دعوت پر ترکیہ کا دورہ کررہے ہیں، دونوں رہنما دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے۔
-
آج سے عمران خان کی فتح کے دن شروع ہوگئے، شیخ رشید
سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ پی ڈی ایم کی سیاست دفن، الٹی گنتی شروع ہوگئی۔
-
عمران کے ہیلی کاپٹر پریڈ گراؤنڈ میں لینڈ کرنے پر اعتراض نہیں، رانا ثناءاللّٰہ
رانا ثناء نے کہا کہ اللّٰہ کی شان ہے اب انھوں نے دھرنا بھی نواز شریف پارک میں دینا ہے، جو کہتا ہے کہ عوام کا سمندر لے کر آؤں گا دیکھتے ہیں یہ کیسے سمندر لے کر آتا ہے؟
-
حکمراں اتحاد پنجاب میں تبدیلی کیلئے سرگرم، زرداری کا لاہور میں ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری آئندہ چند دن میں مشن لاہور کیلئے روانہ ہوں گے، آصف علی زرداری مشن کیلئے کچھ دن لاہور میں قیام کریں گے۔
-
آپ نے ہفتے کو میرے لیے راولپنڈی پہنچنا ہے، عمران خان کا کارکنوں کو پیغام
ان کا کہنا تھا کہ میں اس حالت میں آپ کے لیے آرہا ہوں، چاہتا ہوں کہ راولپنڈی میں سب حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کریں۔
-
لاہور پولیس چیف غلام محمود ڈوگر کی معطلی کا نوٹیفکیشن بحال کردیا گیا
فیڈرل سروس ٹربیونل نے وفاقی حکومت کی لارجر بینچ بنانے کی استدعا منظور کرلی۔
-
صدر عارف علوی، وزیراعظم کے جہاز میں بیٹھ کر عمران سے ملنے گئے، کیپیٹل ٹاک میں انکشاف
وزیر دفاع نے کہا کہ صدر مملکت کے عہدے کا تقاضہ ہے وہ معاملات میں توازن پیدا کرسکتے ہیں، سیاستدانوں کو عرصے سے غلط فہمی ہے کہ اپنا چیف لگالیں تو وہ محفوظ ہیں۔
-
کراچی میں پولیس اہلکار کے قتل سے متعلق ایک اور سی سی ٹی وی ویڈیو
واردات کے کچھ دیربعد ملزم خرم کا برادرنسبتی عامر قادر خرم کے گھر آیا، عامر قادر نے خرم کا سوئیڈش پاسپورٹ اور سفری بیگ وصول کیا۔
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا مرحوم طارق ٹیڈی کے بیٹے کو سی ایم آفس میں نوکری دینے کا اعلان
وزیراعلیٰ نے نادار فنکاروں کی فلاح وبہبود کے لئے ایک ارب روپے کے فنڈز دینے کا اعلان کیا۔
-
توشہ خانہ اور وزیرآباد واقعے کے بعد عمران خان کی مقبولیت کم ہوئی، احسن اقبال
وفاقی وزیر نے کہا کہ سینئر ترین افسران کی تعیناتی کی گئی ہے، آرمی چیف کی تعیناتی کو متنازع نہیں بنانا چاہیے۔
-
نئی عسکری قیادت کے انتخاب پر وزیراعظم اور سیاسی جماعتوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، متحدہ
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے کہا کہ نئی عسکری قیادت کے انتخاب پر وزیراعظم اور تمام سیاسی جماعتوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
-
فوج کی نئی قیادت سے ہماری توقع ہے آئینی حقوق کی بحالی میں کردار ادا کرے گی، تحریک انصاف
پی ٹی آئی نے کہا کہ آرمی چیف مقرر ہونے پر جنرل عاصم منیر کیلئے تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔