Categories
Breaking news

جنرل باجوہ کا ٹیکس ڈیٹا لیک کیس: ملزمان کو عدالت میں پیش نہ کیا جا سکا

جنرل باجوہ کا ٹیکس ڈیٹا لیک کیس: ملزمان کو عدالت میں پیش نہ کیا جا سکا

سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کی ٹیکس معلومات لیک کرنے کے کیس میں گرفتار 3 ملزمان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش نہ کیاجا سکا۔

اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ایف آئی اے کو تینوں ملزمان کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر آج عدالتی اوقات میں پیش کرنا تھا۔

جنرل باجوہ کے مبینہ ٹیکس ڈیٹا لیک کا معاملہ، تین ملزمان ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

عدالت نے ملزمان شہزاد نیاز، ارشد علی اور عدیل اشرف کو دو روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

صبح ساڑھے 8 سے ساڑھے 6 بجے تک عدالتی اوقات کار میں ملزمان کو پیش نہ کیا گیا۔

عدالتی وقت ختم ہونے کے بعد ڈیوٹی میجسٹریٹ عبدالماجد قاضی عدالت سے روانہ ہوگئے۔

ملزمان میں شہزاد نیاز، ارشد علی اور عدیل اشرف شامل ہیں، ملزمان کے خلاف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ فیملی کا ایف بی آر ڈیٹا لیک کرنے کا کیس ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *