Categories
Breaking news

جنت مرزا آج پاکستان پہنچ جائیں گی

Advertisement
Advertisement

ایک کروڑ سے زائد مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والی پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا آج اپنے آبائی وطن پہنچ جائیں گی۔گزشتہ چند ماہ سے فیملی کے ہمراہ جاپان میں رہنے والی ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا چند ہی گھنٹوں میں پاکستان پہنچ جائیں گی اور اس حوالے سے اُنہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اسٹوری میں ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ گاڑی میں بیٹھی ائیرپورٹ جارہی ہیں۔جنت مرزانے انسٹا اسٹوری میں ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’وہ پاکستان جاکر جاپان کے شہر ٹوکیو کو بہت یاد کریں گی۔‘ٹک ٹاک اسٹار کی اگلی انسٹا اسٹوری میں وہ پرواز میں موجود ہیں جبکہ انہوں نے اپنے جاپانی دوستوں سے دُعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’ وہ اب پاکستان واپس جارہی ہیں لہٰذا اُن کو اپنی دُعاؤں میں لازمی یاد رکھیے گا۔‘جنت مرزا نے ایک اور انسٹا اسٹوری میں بتایا کہ ’اُن کی پرواز 12 گھنٹے کی ہے جبکہ اس وقت وہ دوحہ میں موجود ہیں۔‘

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *