
سندھ کے وزیرِ اطلاعات سعید غنی کا کہنا ہے کہ فی الحال مظاہرین پر طاقت کے استعمال کا کوئی ارادہ نہیں ہے، جماعت اسلامی ایم کیوایم کی خلا پُر کرنےکی کوشش کررہی ہے، یہ وہی بینرز لگا رہی ہے جو ایم کیو ایم لگایا کرتی تھی۔
صوبائی وزیر سعید غنی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اپنا موقف پیش کرنےکی صحیح جگہ اسمبلی ہے، یہ تاثر کہ ہم نے بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات میں کمی کردی ہے غلط ہے، بہتری کی گنجائش ہرقانون میں ہوتی ہے۔
Table of Contents
کراچی کی خیرخواہ MQM نہیں، سعید غنی
پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کراچی کی خیرخواہ نہیں ہے، یہ شہر کو پھر ہائی جیک کرنا چاہتے ہیں، ہم اس شہر کو آگ و خون کی ہولی میں جھونکنے نہیں دیں گے۔
سعید غنی کاکہنا تھا کہ سیاسی فوائد کیلئے ہر جماعت کو ئی نہ کوئی اقدام کرتی ہیں، جماعت اسلامی جس طرح کےاقدامات کررہی ہے امید نہیں تھی، یہ ایم کیوایم کی طرح کے بینرز لگا رہی ہے۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے کبھی بھی سیاسی بات چیت کے عمل سے گریز نہیں کیا، ناصر حسین شاہ کے کچھ جماعتوں سے رابطے بھی ہوئے ہیں۔
جماعتِ اسلامی کا دھرنا، ساتواں دن، اسکول کے اساتذہ و طلبہ کی شرکت
کراچی میں سندھ اسمبلی کے باہر جماعتِ اسلامی کا جاری دھرنا ساتویں روز میں داخل ہو گیا ہے، آج صبح دھرنے میں عثمان پبلک اسکول کے اساتذہ اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
واضح رہے کہ سندھ اسمبلی کے باہر جماعت اسلامی کا دھرناساتویں روز بھی جاری ہے اور بلدیاتی قانون کے خلاف مختلف اسکولوں کے طلبا نے بھی دھرنے میں شرکت کی ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
نارتھ کراچی:1 شخص کی گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی
کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں ایک شخص نے گلے میں پھندا ڈال کر مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔
-
جماعتِ اسلامی کا دھرنا، ساتواں دن، اسکول کے اساتذہ و طلبہ کی شرکت
کراچی میں سندھ اسمبلی کے باہر جماعتِ اسلامی کا جاری دھرنا ساتویں روز میں داخل ہو گیا ہے، آج صبح دھرنے میں عثمان پبلک اسکول کے اساتذہ اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
-
کوئٹہ میں گیس لیکج کا دھماکا،6 افراد زخمی
کوئٹہ میں گیس لیکج کے باعث دھماکے میں دو بچوں،دو خواتین سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے۔
-
کورونا کیسز، پاکستان فہرست میں 40 ویں نمبر پر، شرح 2 فیصد سے بڑھ گئی
پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 40 ویں نمبر پر آ گیا، تاہم یہاں کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 فیصد سے اوپر چلی گئی۔
-
پشاور میں کل سے بارشوں کے نئے سلسلے کے آغاز کا امکان
پشاور میں گزشتہ پیر سے جاری بارشوں کا سلسلہ تھم گیا ہے، محکمہ موسمیات نے شہر میں بارشوں کانیا سلسلہ کل سے شروع ہونے کا امکان ظاہر کردیا۔
-
عامر لیاقت صحتیاب ہوکر اسپتال سے ڈسچارج ہوگئے
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین صحتیاب ہونے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج ہوگئے۔
-
ٹنڈو آدم: مال گاڑی کو حادثہ، کرین پہنچ گئی
سندھ کے ضلع سانگھڑ کے شہر ٹنڈو آدم میں حادثے کا شکار ہونے والی مال گاڑی کی 5 بوگیوں کو ہٹانے کے لیے کراچی سے امدادی کرین پہنچ گئی۔
-
آزاد کشمیر: مہمان بن کر آئے 2 افراد کی فائرنگ، میزبان قتل
آزاد کشمیر کے علاقے عباس پور میں مبینہ طور پر گھر میں مہمان بن کر آئے 2 افراد نے ایک شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، فائرنگ سے مقتول کا بھانجا بھی زخمی ہو گیا۔
-
کراچی: آج شام گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی
محکمۂ موسمیات کی جانب سے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
-
کراچی، لاہور، اسلام آباد میں اومی کرون کیسز میں اضافہ
کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں اومی کرون کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کراچی میں مزید 23 افراد میں اس کی تصدیق ہوگئی ہے۔
-
ملک کے مختلف علاقوں میں دھند، موٹر ویز بند
رپورٹس کے مطابق شدید دھند کے باعث ملتان سکھر موٹر وے بھی جزوی طور پر بند کی گئی ہے۔
-
پیپلزپارٹی نے کوئی فارن فنڈنگ نہیں لی، سلیم مانڈوی والا
انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں سارے ملک نے خودساختہ صادق امین کا تماشا دیکھ لیا۔
-
کے پی کے بلدیاتی الیکشن میں فوج کی تعیناتی کا فیصلہ
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کی امن و امان قائم رکھنے میں ناکامی پرفوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا۔
-
سیکورٹی فورسز کا مختلف علاقوں میں آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد نے سیکورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔
-
رواں ہفتے ملک میں مزید بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا حالیہ سلسلہ مزید شدت کیساتھ جمعرات سے بلوچستان میں داخل ہوگا، مغربی ہواؤں کا سلسلہ جمعہ کو بالائی علاقوں میں پھیل جائے گا۔
-
سندھ میں آج کورونا کے مزید 556 کیسز، ایک مریض کا انتقال
سندھ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 556 کیسز سامنے آئے، جبکہ دو لاکھ 20 ہزار سےزائد افراد کو ویکسین لگائی گئی۔