
کراچی میں سندھ اسمبلی کے باہر جماعتِ اسلامی کا جاری دھرنا ساتویں روز میں داخل ہو گیا ہے، آج صبح دھرنے میں عثمان پبلک اسکول کے اساتذہ اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر اساتذہ کرام اور طلبہ کی جانب سے سندھ میں نئے بلدیاتی قانون کے خلاف تقاریر کی گئیں جبکہ کئی طلبہ نے ترانے بھی سنائے۔
سندھ میں نئے بلدیاتی قانون کے خلاف جماعت اسلامی کی جانب سے یہ دھرنا دیا جا رہا ہے۔
Table of Contents
کراچی: جماعتِ اسلامی کا دھرنا، کل سے خواتین بھی شرکت کریں گی
بلدیاتی قوانین کے خلاف کراچی میں سندھ اسمبلی کے سامنے جماعتِ اسلامی کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے، دھرنے کے شرکاء نے سخت سردی میں رات سڑک پر گزاری، پیر سے دھرنے میں خواتین کی شرکت کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
موسم کی سختیاں برداشت کرتے ہوئے سندھ اسمبلی کے باہر دھرنے میں بیٹھے جماعتِ اسلامی کراچی کے کارکنان نے گزشتہ 6 روز سے دھرنا دیا ہوا ہے۔
امیرِ جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے جمعہ 7 جنوری سے صوبے کے تمام شہروں میں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔
دھرنے کے دوران گزشتہ روز باکسنگ ٹیموں میں مقابلے بھی کرائے گئے، رات گئے دھرنے کے شرکاء نے کرکٹ اور بیڈمنٹن بھی کھیلا۔
دھرنے کے شرکاء کے لیے رات بھر انڈے، سوپ اور چائے سے تواضع کی گئی۔
قومی خبریں سے مزید
-
کوئٹہ میں گیس لیکج کا دھماکا،6 افراد زخمی
کوئٹہ میں گیس لیکج کے باعث دھماکے میں دو بچوں،دو خواتین سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے۔
-
کورونا کیسز، پاکستان فہرست میں 40 ویں نمبر پر، شرح 2 فیصد سے بڑھ گئی
پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 40 ویں نمبر پر آ گیا، تاہم یہاں کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 فیصد سے اوپر چلی گئی۔
-
پشاور میں کل سے بارشوں کے نئے سلسلے کے آغاز کا امکان
پشاور میں گزشتہ پیر سے جاری بارشوں کا سلسلہ تھم گیا ہے، محکمہ موسمیات نے شہر میں بارشوں کانیا سلسلہ کل سے شروع ہونے کا امکان ظاہر کردیا۔
-
عامر لیاقت صحتیاب ہوکر اسپتال سے ڈسچارج ہوگئے
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین صحتیاب ہونے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج ہوگئے۔
-
ٹنڈو آدم: مال گاڑی کو حادثہ، کرین پہنچ گئی
سندھ کے ضلع سانگھڑ کے شہر ٹنڈو آدم میں حادثے کا شکار ہونے والی مال گاڑی کی 5 بوگیوں کو ہٹانے کے لیے کراچی سے امدادی کرین پہنچ گئی۔
-
آزاد کشمیر: مہمان بن کر آئے 2 افراد کی فائرنگ، میزبان قتل
آزاد کشمیر کے علاقے عباس پور میں مبینہ طور پر گھر میں مہمان بن کر آئے 2 افراد نے ایک شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، فائرنگ سے مقتول کا بھانجا بھی زخمی ہو گیا۔
-
کراچی: آج شام گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی
محکمۂ موسمیات کی جانب سے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
-
کراچی، لاہور، اسلام آباد میں اومی کرون کیسز میں اضافہ
کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں اومی کرون کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کراچی میں مزید 23 افراد میں اس کی تصدیق ہوگئی ہے۔
-
ملک کے مختلف علاقوں میں دھند، موٹر ویز بند
رپورٹس کے مطابق شدید دھند کے باعث ملتان سکھر موٹر وے بھی جزوی طور پر بند کی گئی ہے۔
-
پیپلزپارٹی نے کوئی فارن فنڈنگ نہیں لی، سلیم مانڈوی والا
انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں سارے ملک نے خودساختہ صادق امین کا تماشا دیکھ لیا۔
-
کے پی کے بلدیاتی الیکشن میں فوج کی تعیناتی کا فیصلہ
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کی امن و امان قائم رکھنے میں ناکامی پرفوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا۔
-
سیکورٹی فورسز کا مختلف علاقوں میں آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد نے سیکورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔
-
رواں ہفتے ملک میں مزید بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا حالیہ سلسلہ مزید شدت کیساتھ جمعرات سے بلوچستان میں داخل ہوگا، مغربی ہواؤں کا سلسلہ جمعہ کو بالائی علاقوں میں پھیل جائے گا۔
-
سندھ میں آج کورونا کے مزید 556 کیسز، ایک مریض کا انتقال
سندھ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 556 کیسز سامنے آئے، جبکہ دو لاکھ 20 ہزار سےزائد افراد کو ویکسین لگائی گئی۔
-
صرف مذمت سے کام نہیں چلے گا، دنیا کو بھارت پر پابندیاں لگانی چاہئیں، مشال ملک
کشمیر میں کورونا کی نئی لہر پھیل رہی ہے، کوئی پرسان حال نہیں، چیئرپرسن پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن
-
کراچی سے جانے والی مال بردار گاڑی کو ٹنڈوآدم کے قریب حادثہ، اپ ٹریک بند
ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ مال بردار گاڑی کی ڈی ریلنگ کی وجہ سے پٹڑی کو نقصان پہنچا۔