
اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کی جلسے اور دھرنے کے لیے این او سی کے اجراء کی درخواست پر سماعت کے دوران انٹیلی جنس رپورٹ پیش کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان پر جلسے کے دوران پھر حملے کا خدشہ ہے۔
عدالت نے حکم دیا کہ تحریکِ انصاف جلسے و دھرنے کے لیے انتظامیہ سے اجازت لے۔
عدالتِ عالیہ میں مقامی تاجروں کی پی ٹی آئی دھرنے کے باعث راستوں کی بندش کے خلاف درخواست پر بھی سماعت ہوئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کے علی نواز اعوان اور مقامی تاجروں کی درخواستوں کو یکجا کر کے سماعت کی۔
وکیل نے عدالت کو بتایا کہ علی نواز اعوان اس کیس میں پٹیشنر ہیں جو شہر سے باہر ہونے کی وجہ سے آج دستیاب نہیں۔
چیف جسٹس نے سوال کیا کہ پاکستان تحریکِ انصاف شہر سے باہر ہے؟ عدالت نے صرف یہ ہی کہنا ہے کہ جو کچھ کرنا ہے وہ قانون کے مطابق کریں۔
ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے جواب دیا کہ پی ٹی آئی والوں کا تو پتہ ہی نہیں ہے کہ انہوں نے کب آنا ہے؟
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ان کی درخواست 3 نومبر کی تھی جو پہلے ہی غیر مؤثر ہو چکی ہے۔
’’پی ٹی آئی انتظامیہ سے اجازت لے‘‘
عدالت نے حکم دیا کہ پی ٹی آئی جلسے کی تاریخ اور وقت سے آگاہ کر کے انتظامیہ سے اجازت لے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے کہا کہ یہ سب ایڈمنسٹریشن نے ہی فیصلہ کرنا ہے، ہم نے صرف یہ ڈائریکشن دینی ہے کہ آپ ان کی درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کریں۔
معاون وکیل نے کہا کہ ہم انتظامیہ کو آج ہی درخواست دے دیتے ہیں، اس کیس میں بابر اعوان خود پیش ہوں گے، منگل تک سماعت ملتوی کر دیں۔
چیف جسٹس نے انہیں ہدایت کی کہ آپ نے انتظامیہ کو نئی درخواست دینی ہے، اگر مسئلہ حل نہ ہو تو نئی پٹیشن بھی دائر کر سکتے ہیں، عدالت کوئی مقام تجویز نہیں کر سکتی، یہ انتظامیہ کا کام ہے کہ وہ بتائے کہ ڈی چوک میں اجازت دینی ہے یا ایف نائن پارک میں، جلسے کے لیے قواعد و ضوابط اور شرائط انتظامیہ کے ساتھ ہی طے ہونی ہیں، سپریم کورٹ سے بھی اس سے متعلق آرڈر آ چکا ہے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے سوال کیا کہ تاجروں کی درخواست پر کیا کریں؟ ابھی راستے بند تو نہیں کیے گئے؟ اگر کوئی صوبہ فیڈریشن کی ڈائریکشن نہیں مانتا تو پھر کیا ہو گا؟ فیڈریشن امن و امان کی صورتِ حال کو کنٹرول کرنے کے لیے کیا کر سکتی ہے؟
ایڈووکیٹ جنرل جہانگیر جدون نے جواب دیا کہ وفاق آئین کے تحت آرمڈ فورسز کو طلب کر سکتا ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ میں بھی یہ معاملہ آیا تھا اور کچھ ڈائریکشنز دی گئی ہیں، اگر انہوں نے کہہ دیا کہ راستے بند نہیں ہوں گے تو ٹھیک ہے۔
انٹیلی جنس رپورٹ عدالت میں پیش
دورانِ سماعت انٹیلی جنس رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان پر جلسے کے دوران حملے کا خدشہ ہے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامرفاروق نے کہا کہ انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق عمران خان پر حملے کے خدشات ہیں، حکومت اور ریاست کی ذمے داری ہے کہ وہ اس چیز کو بھی مدِ نظر رکھے، سیاسی اور غیر سیاسی جماعتوں کا احتجاج کرنا حق ہے، عام شہریوں اور پٹیشنرز تاجروں کے بھی حقوق ہیں جو متاثر نہیں ہونے چاہئیں، انگلینڈ میں بھی مظاہرین ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ پر آ جاتے ہیں، احتجاج کرتے ہیں مگر سڑک بلاک نہیں کرتے، ہائی کورٹ ڈپٹی کمشنر کی ذمے داریاں نہیں سنبھال سکتی، اگر آپ ڈپٹی کمشنر کے کسی آرڈر سے متاثر ہوئے تو عدالت آئیں۔
ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ لانگ مارچ نہیں روک سکتے۔
چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کے وکیل سے کہا کہ آپ نے جی ٹی روڈ، موٹر وے اور دیگر شاہراہیں بلاک کیں، آپ کو بھی ذمے داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
پی ٹی آئی وکیل نے جواب دیا کہ نئی درخواست کے لیے پارٹی قیادت سے مشاورت کرنی ہے۔
’’احتجاج کا حق اور شہریوں کے حقوق متاثر نہ ہوں‘‘
چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اگر جلسہ کرنا ہے تو انتظامیہ کو نئی درخواست دے، اگر جلسے کی اجازت دیں گے تو یقینی بنائیں گے کہ سڑکیں بلاک نہ ہوں، انتظامیہ نے یقینی بنانا ہے کہ عوام کے حقوق متاثر نہ ہوں، سیاسی جماعت کے احتجاج کا حق اور شہریوں کے بنیادی حقوق دونوں ہی متاثر نہ ہوں، انتظامیہ نے بیلنس قائم کرنا ہے۔
پٹیشنر کے وکیل سردار تیمور اسلم نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد کے راستوں میں اب بھی کنٹینرز کھڑے ہیں۔
ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ کنٹینرز احتیاطی تدابیر کے لیے رکھے ہیں، ان سے راستے بلاک نہیں ہوئے۔
’’2014ء کے دھرنے کے کنٹینرز کے پیسے 3 ہفتے پہلے ادا ہوئے‘‘
چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ 2014ء کے دھرنے کے دوران پکڑے گئے کنٹینرز کے پیسے 3 ہفتے پہلے ادا ہوئے ہیں، وہ بھی جب توہینِ عدالت کی درخواست آئی تو پھر پیسوں کی ادائیگی ہوئی۔
عدالتِ عالیہ نے پی ٹی آئی کو جلسے کے این او سی کے لیے انتظامیہ کو نئی درخواست دینے کی ہدایت کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے وکیل کی استدعا پر سماعت 22 نومبر تک ملتوی کر دی۔
قومی خبریں سے مزید
-
فردوس شمیم کا بلدیاتی انتخابات سے متعلق فیصلے پراظہارِ مایوسی
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے سندھ ہائیکورٹ کے کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں بلدیاتی الیکشن کرانے کے حکم پر مایوسی کا اظہار کردیا۔
-
الیکشن کمیشن کو کراچی، حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرنے کا حکم
سندھ ہائی کورٹ نے جماعتِ اسلامی اور پی ٹی آئی کی درخواستوں پر فیصلہ سنادیا۔
-
کراچی: سرجانی میں ڈمپر کی ٹکر سے طالبعلم جاں بحق، 2 بھائی زخمی
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے ایک طالب علم جاں بحق جب کہ متوفی کے 2 بھائی شدید زخمی ہو گئے۔
-
جعفر ایکسپریس اتوار سے چلانے کا اعلان
ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے مسافروں کو بسوں کے ذریعے مچ تک پہنچایا جائے گا
-
بلدیاتی الیکشن سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ آج
چیف جسٹس کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے 14 نومبر کو کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
-
پی ٹی آئی دھرنا، راستوں کی ممکنہ بندش کے خلاف کیس کی سماعت آج
گزشتہ روز چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دئیے تھے کہ کسی کو موٹر وے پر دھرنا دینے کا حق نہیں ہے۔
-
(ن) لیگی وفد کی اتحادی رہنماؤں سے ملاقاتیں، اہم تقرری پر گفتگو
رپورٹس کے مطابق ملاقات میں (ن) لیگ کے وفد نے اتحادی رہنماؤں تک نواز شریف کا اہم پیغام بھی پہنچایا۔
-
روایتی جوش و جذبے سے قوم کی خدمت جاری رکھیں، آرمی چیف کی ہدایت
سپہ سالار نے خیرپور ٹامیوالی میں فائر پاور مشقوں کا جائزہ بھی لیا، مشقوں میں کوبرا ہیلی کاپٹرز اور ٹینک بھی شامل تھے۔
-
اسلام آباد: سید پور گاؤں میں 4 سے 5 چیتوں کی مبینہ موجودگی کی اطلاع
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کی نفری سید پور کے علاقوں میں تعینات کردی گئی، محکمہ وائلڈ لائف کو بھی اطلاع کردی گئی ہے۔
-
پروفیسر ڈاکٹر ایوب صابر 82 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
-
سیہون: انڈس ہائی وے پر مسافر وین گڑھے میں گر گئی، 20 افراد جاں بحق
پولیس کے مطابق انڈس ہائی وے پر سیلابی پانی کے اخراج کے لیے کٹ لگائے گئے تھے۔
-
حلیم عادل شیخ کے گھر پولیس کارروائی کی وجہ سامنے آگئی
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کے ساتھ اس کارروائی میں اینٹی انکروچمنٹ پولیس بھی موجود ہے۔
-
پی ٹی آئی رہنما اور صوبائی وزیر کے خطاب کے دوران گھڑی چور کے نعرے
ایک فیملی میں شامل خواتین اور بچوں نے چور چور کے نعرے اس وقت لگائے جب تقریب میں پی ٹی آئی رہنما اور پنجاب کےسینئر وزیر میاں اسلم اقبال خطاب کر رہے تھے۔
-
شاہزیب خانزادہ نے توشہ خانہ پر مزید سوالات اٹھا دیے
جیو نیوز پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں‘ اہم حقائق سامنے لے آیا۔
-
انجمن اساتذہ انتخابات: کراچی یونیورسٹی ٹیچرز فورم نے میدان مارلیا
پروفیسر ڈاکٹر صالحہ رحمٰن 302 ووٹ لے کر صدر منتخب ہوگئیں جبکہ ان کے مقابلے میں ٹیچرز الائنس فار گُڈ گورننس کی ڈاکٹر ثمر سلطانہ نے 271 ووٹ حاصل کیے۔
-
عمران خان تاریخ بتادیں کب مقدمہ دائر کریں گے؟ مریم اورنگزیب
وفاقی وزیر نے کہا کہ آج کے خطاب میں انتظار تھا کہ عدالت جانے کی تاریخ کا اعلان کریں گے جو نہیں ہوا۔