Categories
Breaking news

جلسہ روکنے کیلیےپانی چھوڑ کرتالاب بنایا جارہا ہے، پرویز رشید

جلسہ روکنے کیلیےپانی چھوڑکےتالاب بنایاجارہاہے،پرویز رشید

مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کا لاہور جلسے سے متعلق کہنا ہے کہ مینار پاکستان پر جلسہ روکنے کے لیے پانی چھوڑ کے تالاب بنایا جا رہا ہے۔

پرویز رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ لاہور میں 13 دسمبر کو ہونے الا مینار پاکستان پر جلسے کو روکنے کے لیے پانی چھوڑ کر تالاب بنایا جا رہا ہے، ایک جلسے سے خوفزدہ حکمرانوں کو ڈوبنے کے لیے چلو بھرپانی کافی ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ لاہور نے 13 دسمبر سے پہلے ہی کل اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔

13 دسمبر کو لاہور میں مثالی جلسہ ہوگا، قمر زمان کائرہ

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہم خطرات کے باوجود باہر نکلے ہیں ملک بحران کا شکار ہورہاہے، ہم ہر حال میں اس حکومت کے خلاف حتمی جنگ لڑیں گے۔

لاہور نے 13 دسمبر سے پہلے ہی کل اپنا فیصلہ سنا دیا، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ لاہور نے 13 دسمبر سے پہلے ہی کل اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔

x
Advertisement

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان نے بھی کل غور سے لاہوریوں کو دیکھا ہوگا، کل کوئی کرسی نہیں لگائی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

انہوں نے کہا کہ کل پورا لاہور شہر باہر تھا اور اب آپ کو پتا چل گیا ہوگا کہ لاہور کا جلسہ نہیں رکے گا اور عمران خان کوبھی اندازہ ہوگیا ہوگا کہ عوام کی طاقت اب نہیں رکے گی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *