Categories
Breaking news

جلد ہی حکمرانوں سے نجات حاصل کر لیں گے، حکومت کا جانا ٹھہر چکا ہے، قمر زمان کائرہ

Advertisement
Advertisement

قمر زمان کائرہپاکستان پیپلز پارٹی کےرہنما اورسابق وزیراطلاعات قمرزمان کائرہ نےکہا ہے کہ اب حکومت کا جانا ٹھہر چکا ہے، اس کے لیے اے پی سی بلائی گئی ہے، ہمیں توقع ہے جلد ہی حکمرانوں سے نجات حاصل کر لیں گے۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا کی حالت میں بہتری آئی ہے۔ جب کہ حکومت سمجھ رہی ہے کورونا کی طرح عوام کی حالت میں بہتری آئی ہے، جوغلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم جس چیز پر نوٹس لیتے ہیں۔ وہ چیز مارکیٹ سے غائب ہوجاتی ہے یا مہنگی ہو جاتی ہے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ کہتے ہیں کہ ہم نے 5 ہزار ارب روپے کا قرضہ ادا کیا۔ حکومت یہ نہیں بتاتی کہ اتنے عرصے میں کتنا قرضہ لیا گیا۔

ان کاکہناتھا کہ جتنا ٹیکس2018میں ن لیگ کی حکومت نے اکٹھا کیا۔ موجودہ حکومت اتنا بھی نہیں کر سکی۔

اب حکومت کا جانا ٹھہر چکا ہے۔ اس کے لیے اے پی سی بلائی گئی ہے، ہمیں توقع ہے جلد ہی حکمرانوں سے نجات حاصل کر لیں گے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *