Categories
Breaking news

جلد کئی لیڈروں کی سیاست ختم ہوگی، شبلی فراز کا دعویٰ

Advertisement

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کئی سیاستدانوں اور لیڈروں کی سیاست جلد ختم ہوگی۔

کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب میں شبلی فراز نے اپوزیشن جماعتوں پر خوب وار کیے اور کہا کہ حکومت مخالف تحریک چلانے والوں کا یہی انجام ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن رہنما کہتے ہیں یہ استعفیٰ چھین کر لیں گے، بلاول بھٹو اپنے بیانیے میں گرفتار ہیں، وہ خود کو کلیئر کرلیں، پی ڈی ایم کے ساتھ ہیں اور انتخابات بھی لڑیں گے۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ حکومت کو غیرجمہوری طریقے سے ہٹانے والے بے نقاب ہوگئے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ جو حکومت کے خلاف تحریک چلانے والے تھے، ان کے اپنے خلاف پارٹی میں تحریک شروع ہوگئی ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ پی ڈی ایم جماعتوں کی بھی مختلف سمتیں ہیں اور پارٹیوں کے اندر بھی اختلاف ہے، وقت گزرنے کے ساتھ ان کی تحریک میں زور پیدا ہونے کے بجائے مایوسی اور شکست کا سماں ابھر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فضل الرحمٰن کی پارٹی کے مرکزی لوگوں نے ہی ان کے خلاف بغاوت کا علم بلند کردیا ہے، ان کی قسمت میں صرف رسوائی ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *