Categories
Breaking news

جلدی الیکشن کرانے کی پی ٹی آئی کی خواہش پوری نہیں ہوسکتی، فیصل کریم کنڈی

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی—فائل فوٹو
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی—فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ جلدی الیکشن کرانے کی پی ٹی آئی کی خواہش پوری نہیں ہو سکتی۔

جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لیڈر نے پرویز الہٰی کے بارے میں کیا کچھ نہیں کہا، پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ نے کبھی غیر پارلیمانی زبان استعمال نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے کے پی کے کو تباہ کر دیا ہے، وہاں کے چیف ایگزیکٹیو آج اپنے گھر نہیں جا سکتے۔

لگتا ہے عمران خان کو کسی مس کال کا انتظار ہے، فیصل کریم کنڈی

وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ لگتا ہے عمران خان کو کسی کی مس کال کا انتظار ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ جو صوبہ دہشت گردی کا نشانہ بن رہا ہے اس کی کتنی پولیس بنی گالہ اور لاہور میں لگی ہوئی ہے؟

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جس ٹیم کا کپتان اتنا نااہل ہو وہ ٹیم کیا کام کر سکے گی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *