Categories
Breaking news

جعلی ٹرانسلیشن(ترجمہ) کیا ہے ؟ عمران ملک

موجود تصویر میں نظر آنے والی ٹرانسلیٹر(مترجم) اور اس کا لائسنس نمبربلکل ٹھیک ہے،چوہدری طاہرنامی دو نمبر مافیا کا سرغنہ گاہگوں کو کیسے گھیرتا ہے اوراسلام آباد آبپارہ کے اردگرد انہوں نے اپنا جال کیسے بچھایا ہوا ہے ۔۔۔۔

جیسا کہ میں اوپر ذکر کر چکا ہوں
(Ana Rubio Ramírez ) بلکل آفیشل ٹرانسلیٹر ہے اوراس کا گورنمنٹ کی فہرست میں نام بھی ہے ۔اب چوہدری طاہرنامی شخص نے اس کی مہر اپنے آفس رکھی ہوئی ہے ۔اور آپ اگر غور کریں ،اس کے سائن بھی بڑے آسان ہیں ۔چوہدری طاہر نامی شخص نے کم وبیش ٹی سی ایس ( TCS)کے قریب لگ بھگ بیس ایجنٹ چھوڑے ہوئے جو لوگوں کو گھیرتے ہیں اورچند گھنٹوں میں آفیشل ٹرانسلیشن کروا کے لانے کو کہتے ہیں،اور ان کے ساتھ چویدری طاہر نامی مافیا کے سرغنہ کے ساتھ ہاف پر کمیشن طے ہوتا ہے ۔
لوگ بہت دور سے آئے ہوتے ہیں ،اور ان کے پاس وقت کی کمی کی وجہ سے ،ایسے مافیا کا آسانی شکار ہوجانا آسان سی بات ہے۔اب جب آپ کا کیس سفارت خانہ کے پاس پہنچتا ہے ،تو ان کے پاس تمام آفیشل ٹرانسلیٹرز کی ای میلز موجود ہوتی ہیں۔جب اس ٹرانسلیٹر سے تمام ٹرانسلیشن شدہ کاغذات کی تصدیق مانگی جاتی ہے ۔تو وہ آفیشل ٹرانسلیٹر بلکل ایسی کسی ٹرانسلیشن کا انکار کرتا ہے ،توسفارت خانہ فراڈ کا کیس بنا کر آپ کا کیس مسترد کر دیتی ہے،بلکہ کئی کیسز میں تو ،ساری زندگی کے لیے بین کر دیا جاتا ہے ۔

اب اس کا حل کیا ہے ؟
فورا اس شخص کے خلاف ایف آر درج کروائی جائے اور ٹرانسلیشن دوبارہ کسی اعتماد والے شخص سے کروائی جائے جس کو آپ جانتے ہیں ۔اس چوہدری نامی شخص نے آدھے اسپین کے آفیشل ٹرانسلیٹر کی دو نمبر مہریں اور سائن کر رکھے ہیں اور اس کو بارسلونا کی چند اہم پی سی او کی بھی سپورٹ حاصل ہے ۔جو اس کو گورنمنٹ کا آفیشل پیپرز مہیا کرتے ہیں ۔

مجھے رب کعبہ کی قسم میرے پاس تو نہ کام کی کمی ہے اور نہ مجھے کسی مخالفت ہے ۔بس آپ لوگوں کے دکھ اور پریشانی نہیں دیکھی جاتی میں آخری پانچ سال سے آپ کی جنگ لڑ رہا ہوں۔اس کے لئے میں کسی بھی نقصان کے لیے تیار ہوں۔

آپ بھی اپنی آواز بلند کریں ۔۔۔
اور ڈائریکٹ خود متعلقہ ادارے سے ٹرانسلیشن کروائیں ،آپ ایجنٹوں کے ہاتھ مت لگیں ۔ورنہ ساری زندگی پچھتوائے کے علاؤہ کچھ نہیں بچے گا ۔بہت فراڈ ہے مارکیٹ میں ،اب تک 2 ہزار کے قریب لوگوں کے کیسزمسترد ہو چکے ہیں ۔اور آپ لوگوں کی حالت دیکھیں ،آپ بولیں اس بندے اور اس کی ٹیم کے خلاف کسی حد تک جانا ثواب ہے ۔
میں انشاء اللہ تب سکون سے نہیں بیٹھوں گا جب تک بندہ کیفر کردار تک نہیں پہنچ جاتا۔۔
جو ظلم زیادتی کے خلاف آواز نہ اٹھائے ،وہ بزدل ہے
اور ان کیسز کا گوگل کی ٹرانلیشن سے کوئی تعلق نہیں
صرف یہاں کے آفیشل لوگوں کی دو نمبر مہریں لگانا جرم ہے ۔یاد رہے کسی بھی آفیشل ٹرانسلیٹر کی ڈگری اسپین میں کسی وکیل یا جج سے کم نہیں۔اکثر ایسے دونمبر ٹرانسلیٹر کے لیے۔۔۔
ہم دعا لکھتے رہے،وہ دغا پڑھتے رہے
ایک نکتے نے محرم سے مجرم بنا دیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *