Categories
Breaking news

جعلی وزیراعظم آپ تو بڑے عالمی لیڈر تھے ناں؟ مریم نواز کا عمران خان پر طنز

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سبز ہلالی پرچم پر 35 ٹانکے مت لگاؤ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں مریم نواز نے عمران خان سے استفسار کیا کہ سابق جعلی وزیراعظم صاحب آپ تو سب سے بڑے عالمی لیڈر تھے؟ آپ تو مغرب کے چہیتے تھے ناں؟

عمران خان کے پاؤں جلنے لگے تو عثمان بزدار پر پاؤں رکھ دیا، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کے پاؤں جلنے لگے تو اس نے عثمان بزدار پر پاؤں رکھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ آپ تو کبھی سعودی عرب اور ایران میں تو کبھی روس اور یوکرین میں ثالتی کرانے کی بات کرتے تھے، یہ اچانک کیا ہوگیا کہ آپ کے خلاف سازش ہوگئی؟

ن لیگی نائب صدر نے مزید کہا کہ اقتدار جاتا دیکھ کر عمران خان پاکستان کی قومی سلامتی سے کھلواڑ مت کرو، سبز ہلالی پرچم پر 35 ٹانکے مت لگاؤ۔

ووٹنگ کے دن حیران کن نمبر سامنے آئیں گے، سردار ایاز صادق کا دعویٰ

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے دعویٰ کیا ہے کہ عدم اعتماد کی ووٹنگ والے دن حیران کن نمبر سامنے آئیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ تمہارے ہاتھ میں اقتدار بندر کے ہاتھ میں استرے کی طرح ہے، خود کو بھی اور پاکستان کو بھی زخمی کر رہے ہو۔

مریم نواز نے یہ بھی کہاکہ کل تک تم عدم اعتماد کی دعائیں مانگتے تھے، آج اسے غیر ملکی سازش کہہ رہے ہو؟ حواس پر قابو رکھو، پاکستان کو دنیا بھر میں رسوا نہ کرو، ملک کی سلامتی سے مت کھیلو۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.