Categories
Breaking news

جعلی طریقے سے BISP سے پیسے نکلوانے والے 6 ملزمان گرفتار

خیبرپختونخوا میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) سے جعلی طریقے سے پیسے نکلوانے والے 9 رکنی گروہ کے 6 ملزمان کو وفاقی تحقیقاتی ادارے( ایف آئی اے) نے گرفتار کر لیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ایف آئی اے پشاور ونگ نے صوبے میں سرگرم 9رکنی گروہ کے 6 ملزمان گرفتار کر لئے ملزمان بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے جعلی فنگر پرنٹس کے ذریعہ پیسے نکلواتے تھے ۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے فوت ہوئے شہریوں کے نام پر بھی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے پیسے نکالے، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے جیو نیوز کو بتایا کہ گزشتہ دو ماہ میں ہونے والی 27 مشکوک ٹرانزیکشن کی انکوائری کرتے ہوئے 6ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے ۔

کیس میں دیگر ملزمان کی گرفتاری جلد عمل میں لائی جائے گی ، گرفتار ملزمان کوہاٹ ، تورغر، ایبٹ آباد سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں کاروائیاں کرتے رہے ہیں ۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *