Categories
Breaking news

جعلی راجکماری کی گڑھی خدابخش آمد پر بے نظیر بھٹو کی روح تڑپ اٹھی، فرودس عاشق اعوان

Advertisement

فرودس عاشق اعوان

معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فرودس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ جعلی راجکماری کی گڑھی خدابخش آمد پر بے نظیر بھٹو کی روح تڑپ اٹھی ہوگی۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز کی شہید بے نظیر بھٹو کی برسی میں شرکت پر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آج بھٹوخاندان کی قربانیوں کو ذاتی مفاد پر قربان کردیا گیا اور ضیا الحق کے منہ بولے بیٹے اور اسکی باقیات کو گلے لگایاگیا۔

معاون خصوصی پنجاب نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ قابض گروہ نے بھٹو اور بی بی شہید کےجمہوری فلسفےکو تار تار کردیا، یقیناً بی بی کی قبر پر کھڑےہوکر راجکماری نے معذرت بھی کی ہوگی۔

Advertisement

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھٹو کے اصل وارث دربدر ہیں، جبکہ بھٹو کی وراثت اور سیاست پر ناجائز قابضین جمہوریت کےخلاف سازشیں کررہےہیں، جس ٹولے نے بھٹو کےحقیقی ورثا کو حق نہ دیا وہ سندھ کے عوام کو کیا انصاف دینگے۔

جعلی رجکماری کی گڑھی خدا بخش آمد سے ذوالفقار بھٹو اور بی بی شہید کی روح تڑپ اٹھی ہوگی کہ انکی سیاست اور وراثت پر قابض گروہ نے انکی قربانیوں کو ذاتی مفاد پر قربان کر دیا۔ ضیا الحق کےمنہ بولے بیٹے اور اسکی باقیات کو گلے لگا کر بھٹو اور بی بی شہید کے جمہوری فلسفےکو تار تار کردیاہے۔

— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) December 27, 2020

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *