
سابق وزیراعظم اور اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے وفاقی کابینہ میں ردوبدل پر تبصرہ کردیا۔
میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے شیخ رشید کا نام لیے بغیر کہا کہ جس سے ریلوے نہیں چلی، اُسے وزارت داخلہ دے دی۔
x
Advertisement
انہوں نے مزید کہا کہ جو بچہ سارے امتحانوں میں فیل تھا اُسے وزیر ریلوے بنادیا گیا اور اُسے وزیر خزانہ بنادیا ہے کہ جو 2 سالوں میں ملکی معیشت تباہ کرچکے ہیں۔
سابق وزیر نے کہاکہ ملک پر رحم کریں، کوئی پلاننگ کرلیا کریں، توانائی کے شعبے میں وزراء سیکڑوں ارب کا نقصان کرچکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جتنی جلدی خریدیں گے ایل این جی شپ سستی ملے گی، دسمبر میں ٹینڈر کھولیں اور جنوری میں ایل این جی مل جائے یہ ممکن نہیں۔
شاہد خاقان عباسی نے یہ بھی کہا کہ غلط طریقے، تاخیر کرنے پر 15ارب کا نقصان 9 جہازوں پر ہوا، حکومت نے ایل این جی کے 9 جہاز مہنگے خریدے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایل این جی کی سردیوں کے لیے شپمنٹ جون جولائی میں10 فیصد برینٹ پر ملتی، اب 17 فیصد پر ملی ہیں۔
ن لیگ کے سینئر رہنما نے کہا کہ حکومت نے پہلے آرڈر نہ کرکے صرف دسمبر اور جنوری کی نو شپمنٹ پر پندرہ ارب کا نقصان کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ جس کمپنی کو پی ٹی آئی والے چور کرپٹ کہہ رہے تھے، اُسی سے ایل این جی معاہدہ کیا، دنیا کا سب سے سستا ایل این جی معاہدہ کرنے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کیا گیا۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ انہیں تعلیمی بالغان کا کورس ایک گھنٹے میں کروادوں گا، بات سیدھی سی ہے ہر مہینے ایل این جی کے بارہ جہاز درکار ہیں، جتنے جلدی ٹینڈر کریں گے اتنی سستی ایل این جی ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ وزارت پٹرولیم بتائے پورے سال میں ٹرمینل کو کتنی ادائیگی کرتےہیں، کئی وزرا کو تکلیف ہے کہ ٹرمینل کو زیادہ ادائیگی کی جاتی ہے، وفاقی وزیر اپنا پاور پلانٹ، ڈیزل کی جگہ ایل این جی پر چلنے سے بچت کا بتادیں۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ اگر وہ نہیں بتائیں گے تو دو ایک دن میں میں بتادوں گا، کیا وفاقی وزیر کا پلانٹ ایل این جی پر چلانے سے بچت ایل این جی ٹرمینل کو کل ادائیگی سے زیادہ نہیں؟
انہوں نے کہا کہ جتنے مرضی مقدمات درج کر لیں لاہور میں جلسہ ہوگا، آخری قدم استعفوں کا ہے، جس کے لیے ساری پی ڈی ایم جماعتیں تیار ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
برطانیہ کی راؤ انوار پر سفری پابندی، اثاثے بھی منجمد
برطانیہ نے سندھ پولیس کے سابق سینئر سپرنٹنڈنٹ (ایس ایس پی) راؤ انوار پر پابندیاں عائد کردیں۔
-
اپوزیشن کی عوامی زندگیوں پر سیاست المیہ ہے، عثمان بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپوزیشن کی عوام کی زندگیوں پر سیاست کو المیہ قرار دیدیا۔
-
وفاقی وزراء کی تعیناتیوں کے نوٹیفکینشز جاری کردیے گئے
وفاقی کابینہ میں رد و بدل کے حوالے سے نوٹیفکیشنز جاری کردیے گئے ہیں۔
-
وزراء استعفے نہ دینے اور پارلیمنٹ میں بات کرنے کی بات کررہے ہیں، مریم نواز
مریم نواز نے کہا کہ میں پہلے دن سے ان کو جعلی اور ووٹ چور حکومت سمجتی ہوں، آج جب آپ کو اپنی حکومت جاتی نظر آرہی ہے تو آپ کو پارلیمنٹ یاد آگئی ہے۔
-
پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا عمل پنجاب بھر میں تیز کیا جائے، وزیراعظم عمران خان
عمران خان نے ہدایت کی کہ عوام کوصاف پانی کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے۔
-
حکومت سے مذاکرات نہیں ہوں گے، پی پی، ن لیگ
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 13 دسمبر کو لاہور میں تاریخی جلسہ ہوگا، ہم سمجھتے ہیں پی ڈی ایم کا پہلا فیز کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے۔
-
انتشار پھیلانے کیلئے بیرونی سرمایہ لگایا جارہا ہے، شیخ رشید
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے تحریک انصاف کے اسلام آباد کے 126 دن کے دھرنے کو بے نتیجہ قرار دے دیا۔
-
غیر منظم سیاحت سے ملک کو نقصان ہوا، وزیراعظم عمران خان
عمران خان نے کہا کہ مری کے سیاحتی مقام پر بغیر منصوبہ بندی کے عمارتیں کھڑی کی گئیں، سیاحتی مقامات صاف ستھرے ہوں گے تو سیاح زیادہ آئیں گے۔
-
مریم صفدر نے دو منٹ کے انٹرویو میں 16جھوٹ بولے، شہبازگل
شہباز گل نے اپنے بیان میں کہا کہ مریم صفدر بری معیشت کے خلاف بالکل نکلیں جو معیشت ان کے والد چھوڑ کر گئے۔
-
وفاقی حکومت کا نجی تعلیمی اداروں کو ریلیف دینے کا فیصلہ
ذرائع وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ کم فیس والے پرائیویٹ اسکولوں کو بلا سود قرضے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
-
وزیراعظم عمران خان نے گورنر پنجاب کو اہم مشاورت کیلئے طلب کرلیا
وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن سے مذاکرات اور لاہور جلسے پر حکمت عملی مرتب دینا شروع کردی ۔
-
کراچی میں 10 ہزار کیمرے لگانے کا فیصلہ
سندھ سیف سٹیز اتھارٹی کے تحت کراچی میں 10 ہزار کیمرے لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔
-
عوام کی امانت پر ڈاکا ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے، مولانافضل الرحمان
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس ملک میں صرف اسلام کا نعرہ لگے گا، باقی کسی کو نہیں مانتے، جب اسلامی قانون ملک میں نہ ہو ،امن قائم نہیں ہو سکتا۔
-
بحیرہ عرب میں جیوانی کے قریب منشیات اسمگلنگ کوشش ناکام
پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے مشترکہ آپریشن میں جیوانی کے قریب منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنادی ۔
-
کراچی کی کثیر المنزلہ عمارتوں کو خوبصورت بنانے کا حکم
کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے شہر کی کثیر المنزلہ عمارتوں کو خوبصورت بنانے کا حکم دے دیا ہے ۔
-
پاکستان کی طرف سے ایم ایل ون منصوبے کا کام مکمل ہے، شیخ رشید
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان کی طرف سے ایم ایل ون منصوبے کا کام مکمل ہے۔
-
میرے پاس استعفیٰ جمع کرانیوالوں کا شکر گزار ہوں، اختر مینگل
بلوچستان نیشنل پارٹی ( بی این پی ) مینگل کے سربراہ اختر مینگل نے اپنے پاس استعفیٰ جمع کرانے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
-
شیخ رشید کی اپنی سیاسی زندگی میں 15ویں وزارت
سابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو آج وفاقی وزیر داخلہ کا قلمدان سونپا گیا جو اُن کی 15ویں وزارت ہے۔
-
علماء کی ٹارگٹ کلنگ، MQM کا کارکن بری
سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں مفتی عبدالمجید دین پوری سمیت 3 علمائے کرام کی ٹارگٹ کلنگ میں سزا کے خلاف اپیل کی سماعت کرتے ہوئے ایم کیوایم کے کارکن ملزم علی حسان زیدی کی سزاکے خلاف اپیل منظور کر لی۔
-
13 دسمبر جلسے کا نہیں فیصلے کا دن ہے: مریم نواز
مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کہتی ہیں کہ 13 دسمبر جلسے کا نہیں فیصلے کا دن ہے۔