Categories
Breaking news

جسے زرداری چاہیں گے وہی وزیر اعلیٰ پنجاب آئے گا، علی حیدر گیلانی

جسے زرداری چاہیں گے وہی وزیر اعلیٰ پنجاب آئے گا، علی حیدر گیلانی

پنجاب میں اگلا وزیراعلیٰ کون آرہا ہے؟ اس سوال پر پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) سے تعلق رکھنے والے رکن پنجاب اسمبلی علی حیدر گیلانی نے واضح جواب دے دیا۔

پیپلز پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی علی حیدر گیلانی کی بلاول ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ پنجاب میں آپ کے اتحاد کا وزیر اعلیٰ آ رہا ہے؟

میری رائے میں ہمیں تحریک عدم اعتماد نہیں لانی چاہیے، علی حیدر گیلانی

پی پی رہنما نے کہا کہ اسمبلیاں توڑنے کا عمل تو ڈکٹیٹر کیا کرتے تھے، کسی وجہ کے بغیر اسمبلیاں تحلیل کرنے کو بڑا معیوب سمجھا جاتا ہے۔

صحافی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے علی حیدر گیلانی نے کہا کہ جسے زرداری چاہیں گے وہی وزیر اعلیٰ آئے گا۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت بچانے کیلئے پی ڈی ایم کی پھرتیاں شروع ہوگئی ہیں، چوہدری شجاعت پھر توجہ کا مرکز بن گئے۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف زرداری نے ق لیگ کے سربراہ سے الگ الگ ملاقات کی۔

پرویز الہٰی سے حکومتی رابطوں پر تحریک انصاف کے کان کھڑے ہوگئے

عمران خان کی ہدایت پر شاہ محمود قریشی پی ٹی آئی کے سینئر ارکان کی ٹیم لے کر میدان میں آگئے۔

شہباز شریف اور آصف علی زرداری کی آپس میں بھی مشاورت ہوئی، دونوں رہنماؤں نے شجاعت کو پنجاب اسمبلی تحلیل نہ کرنے کی ہدایت جاری کردیں۔

آصف زرداری نے چوہدری شجاعت کو پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش نہیں ہونے دیں گے۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے چوہدری شجاعت کو پنجاب میں درمیانی راستہ نکالنے اور سیاسی بحران میں کردار ادا کرنے کی بھی درخواست کردی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *