Categories
Breaking news

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ نے ایف بی آر میں جمع کرایا گیا بیان دستاویزات سمیت میڈیا کو جاری کردیا، لیکن دراصل نوٹس کیوں وصول نہیں کیا؟ ایسا انکشاف کہ آپ کو بھی دکھ ہوگا

Advertisement

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی  اہلیہ نے ایف بی آر میں جمع کرایا گیا بیان دستاویزات سمیت میڈیا کو جاری کردیا، لیکن دراصل نوٹس کیوں وصول نہیں کیا؟ ایسا انکشاف کہ آپ کو بھی دکھ ہوگا

Advertisement

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ نے گزشتہ روز فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں جمع کرایا گیا بیان دستاویزات کی کاپیوں سمیت میڈیا کو جاری کردیا اور ساتھ ہی موقف اپنایا کہ والد کی وفات کی وجہ سے وہ نوٹس وصول نہیں کرپائے جس کی وجہ سے بے بنیاد پراپیگنڈا کیا گیا ۔

صحافی اسد علی طور نے سوشل میڈیا پر ایک فوٹو کاپی شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ " جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی اہلیہ نے تمام دستاویزات سمیت بیان میڈیا کو جاری کردیا جو گزشتہ روز انہوں نے ایف بی آر میں جمع کرایا تھا"۔

کورونا سے زیادہ بھوک کا خطرہ، عالمی ادارہ آکسفیوم نے وزیراعظم عمران خان کے مؤقف کو تسلیم کرلیا، بھوک سے متاثرہ ممالک کی فہرست جاری

کورونا سے زیادہ بھوک کا خطرہ، عالمی ادارہ آکسفیوم نے وزیراعظم عمران خان کے مؤقف کو تسلیم کرلیا، بھوک سے متاثرہ ممالک کی فہرست جاری

خاتون نے اپنے بیان میں لکھا کہ"میں بے بنیاد پراپیگنڈا اور ہراساں کیے جانے کا سامنا کررہی ہوں،یہ کہا گیا کہ میں 25 جون کو ایف بی آر کے نوٹسز وصول نہیں کررہی ، اسی روز میرے والد کا انتقال ہوا، پھر اس کو میرے پڑوسیوں اور گھر کے ملازمین کے سامنے تضحیک کے لیے ہمارے گھر کے گیٹ پر لگائے گئے نوٹسز میں بنیاد بنایاگیا۔

مزید بتایا گیا کہ میں جب 9 جولائی کو ایف بی آر بلڈنگ میں ایف بی آر کو جواب جمع کرانی گئی ، میری ریکارڈنگ کی گئی اور اس وقت کہاگیا کہ مجھے ایک چھڑی کی مدد سے تیزی سے چلتی دیکھاگیا، اب مجھے ان کے پراپیگنڈا کی نفی کیلئے میٹل پلیٹس اور سکریوز کے ایکس ریز سامنے لانا ہوں گے جو میری ٹوٹی ٹانگوں کو جوڑنے کے لیے استعمال ہوئے ، ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے بہت دکھ ہوا۔

سانحہ آرمی پبلک سکول کی رپورٹ مکمل،بڑی خبرآگئی

سانحہ آرمی پبلک سکول کی رپورٹ مکمل،بڑی خبرآگئی

انہوں نے مزید لکھا کہ " ایسی چیز یں میڈٰیا میں ہی رپورٹ ہورہی ہیں جو میں نے قیاس کے طورپر اپنے جواب میں کہی ہیں لیکن میں نے جو نہیں کہا اور میرا جواب دبا گیا گیا، میرے پاس اس کے علاوہ اب کوئی چارہ نہیں تھا کہ میں جواب میڈیا کو جاری کروں۔میں نے چھ صفحات پر مبنی جواب ایف بی آر میں جمع کرایا جو میرے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈا روکنے کے لیے کافی ہے ، میری درخواست ہے کہ میری ذاتی معلومات اور اکائونٹس کی تفصیلات عوام کیساتھ شیئر نہ کریں لیکن سچ تک پہنچنے کے لیے میرے جواب کا متن عوام تک پہنچائیں "۔

سیاہ پوش عائزہ خان نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

سیاہ پوش عائزہ خان نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

EXCLUSIVE: Wife of #JusticeQaziFaezIsa appeared before #FBR. Detail story coming shortly!#Pakistan #SupremeCourt pic.twitter.com/mKhN4BFuM0

سینیٹر سرفراز بگٹی کی گرفتاری کا حکم آگیا

سینیٹر سرفراز بگٹی کی گرفتاری کا حکم آگیا

— Asad Ali Toor (@AsadAToor) July 9, 2020

مزید :

قومیBreaking Newsاہم خبریں

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *