Categories
Breaking news

جسٹس عمر عطا بندیال 2 فروری کو چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھائیں گے

جسٹس عمر عطا بندیال 2 فروری کو چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھائیں گےجسٹس عمر عطا بندیال 2 فروری کو چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھائیں گے، موجودہ چیف جسٹس گلزار احمد یکم فروری کو ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔ وزارت قانون نے نئے چیف جسٹس تعیناتی سمری پر کام شروع کر دیا۔

وزارت قانون سمری تیار کرکے صدر مملکت کو بھجوائے گی، صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون چیف جسٹس آف پاکستان کا نوٹی فیکیشن جاری کرے گا۔

آئین کے مطابق سینئر موسٹ جج کو چیف جسٹس آف پاکستان بنایا جاتا ہے۔ جسٹس عمر عطا بندیال سپریم کورٹ سینئر ترین جج ہیں، جسٹس عمر عطا بندیال 16 ستمبر 2023 تک چیف جسٹس کے منصب پر فائز رہیں گے۔

خیال رہے سپریم کورٹ کے جج کی ریٹائرمنٹ کی عمر 65سال مقرر ہے، چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کے بعد سینئر ترین جج کو چیف جسٹس کا عہدہ تفویض کیا جاتا ہے ، جسٹس عمر عطا بندیال سپریم کورٹ سینئر ترین جج ہیں۔

جسٹس بندیال 18 ستمبر 2023 کو ریٹائر ہونے تک چیف جسٹس کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *