Categories
Breaking news

جسٹس سجاد علی شاہ کی انڈسٹریل سپورٹ پیکج کیس سننے سے معذرت

جسٹس سجاد علی شاہ کی انڈسٹریل سپورٹ پیکج کیس سننے سے معذرت

سپریم کورٹ میں جسٹس سجاد علی شاہ نے ذاتی وجوہات کی بنا پر انڈسٹریل سپورٹ پیکج سے متعلق کے الیکٹرک سمیت مختلف درخواستوں پر کیس سننے سے معذرت کر لی، عدالت نے نیا بینچ تشکیل دینے کیلئے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا۔

جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے انڈسٹریل سپورٹ پیکج سے متعلق کے الیکٹرک سمیت مختلف درخواستوں پر سماعت کی ، بنچ میں شامل جسٹس سجاد علی شاہ کی کیس سننے سے معذرت کے بعد سماعت 14 دسمبر سے شروع ہونے والے ہفتے تک ملتوی کردی گئی۔

Table of Contents

x
Advertisement

یہ بھی پڑھیے

سماعت میں وکیل نجی کمپنی کاکہنا تھا کہ کیس میں 115 سے زائد اپیلیں ہیں، کیس میں نیپرا سمیت کچھ فریقین کو نوٹس جاری نہیں ہوئے،جس پر عدالت نے وفاق اور نیپرا سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے جولائی 2019 ءکو صنعتوں کیلئے انڈسٹریل سپورٹ پیکج کا اعلان کیا تھا جو جنوری 2020 ءکو ختم کر دیا گیا، اس کے بعد 3روپے فی یونٹ سبسڈی بقایا جات کیساتھ واپس لینے پرصنعتوں نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دی تھی۔

کیس میں سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف مختلف صنعتوں، فیڈریشن نے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *