Categories
Breaking news

جسٹس (ر) ثاقب نثار سمیت متعلقہ افراد قائمہ کمیٹی اجلاس میں طلب

جسٹس (ر) ثاقب نثار۔ فوٹو: فائل
جسٹس (ر) ثاقب نثار۔ فوٹو: فائل

سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا محمد شمیم کے انکشافات پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات نے اجلاس طلب کرلیا ہے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے اجلاس 22 نومبر کو طلب کیا ہے، جس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔

قائمہ کمیٹی نے اس معاملے پر سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار سمیت تمام متعلقہ افراد کو طلب کرلیا ہے۔

مریم نواز کا جج رانا شمیم کے انکشافات پر ردعمل

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا محمد شمیم کے انکشافات سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔

ایجنڈے کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی بل 2021ء پر غور کیا جائے گا۔

اس سے قبل چیئرمین کمیٹی جاوید لطیف نے اس معاملے پر سابق چیف جج رانا شمیم کو بھی کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں طلب کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.