Categories
Breaking news

جرمن کمپنی وولو کاپٹر نے ائیر ٹیکسی متعارف کرا دی

 ائیر ٹیکسی

کم وقت اور کم رقم میں سفر ممکن ہوگیا اور اب جرمن کمپنی وولو کاپٹر نے ائیر ٹیکسی متعارف کروادی۔

الیکٹریکل ائیر ٹیکسی کی پہلی آزمائشی پرواز نے فرانس کے دارالحکومت پیرس کے قریب مقامی ائیرپورٹ سے اڑان بھری اور یہ پرواز 3 منٹ تک آسمان پر اڑتی رہی جبکہ اس پرواز میں کوئی مسافر سوار نہیں تھا۔

جرمن کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ائیر ٹیکسی کی سروس 2024 میں پیرس میں ہونے والے اولمپکس میں شروع کی جائے گی۔

ساتھ ہی کمپنی نے لوگوں کو نئے خواب بھی دکھادیے اور کہا کہ جیسے جیسے ٹیکسی کی تعداد بڑھے گی، ممکن ہے کہ ائیر ٹیکسی کا کرایہ بھی عام ٹیکسیوں جتنا ہوجائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *