Categories
Breaking news

جرمن صدر کا عیدالفطر پر پیغام

ماہ رمضان کے اختتام پر جرمن صدر فرانک والٹر اشٹائن مائر نے ملک کے مسلم شہریوں کے نام پیغام میں اپیل کی ہے کہ کورونا وبا کے پیش نظر عید کے تہوار کو محدود انداز سے منایا جائے۔ صدر اشٹائن مائر نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک بات ہے کہ عید کا یہ تہوار دوسری مرتبہ بھی کورونا وبا کے سائے میں منایا جارہا ہے۔ اشٹائن مائر نے امید کا اظہار کیا کہ وبائی دور کی مشکلات مختلف عقیدے کے لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *