جرمنی کی دو تہائی آبادی دستيابی کی صورت ميں کورونا ويکسين لگوائے گی۔ يہ انکشاف رائے عامہ کے ايک تازہ جائزے کے نتائج پر مبنی ہے۔ سروے ميں شامل بتيس فيصد افراد نے کہا کہ وہ فوراً ويکسين لگوانا چاہيں گے جبکہ تينتيس فيصد کے مطابق وہ کچھ وقت انتظار کے بعد يہ ويکسين لگوانا پسند کريں گے۔ سروے ميں شامل سولہ فيصد لوگ فی الحال اس بارے ميں حتمی رائے نہيں رکھتے جبکہ انيس فيصد ويکسين نہيں لگوانا چاہتے۔ جرمنی ميں ستائيس دسمبر سے کورونا ويکسين کی مہم شروع ہو رہی ہے۔ یہ ویکسین سب سے پہلے 80 سال اور اس اوپر کی عمر کے باشندوں اور ہیلتھ کیئر کے ورکرز کولگائی جائے گی۔ يہ امر اہم ہے کہ کورونا ويکسين کے حوالے سے کئی ملکوں اور خطوں ميں تحفظات بھی پائے جاتے ہيں، جس کی وجہ بے بنياد افواہيں ہيں۔
