Categories
Breaking news

جرمنی کا خطے میں امن کیلئے پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف

جرمنی کا خطے میں امن کےلیے پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف

جرمن وزیر خارجہ نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن کیلئے پاکستان نے بہت قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں پاکستان ہمارے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے، افغان امن عمل میں پاکستان کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔

جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ افغان امن سے متعلق ستقبل میں ہونے والی کانفرنس پر بھی تبادلہ خیال کیا، پاک بھارت سیزفائر اور دیگر امور پر صورتحال رفتہ رفتہ بہتر ہو رہی ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تصفیہ طلب مسائل ہیں، جو مذاکرات کے ذریعے حل کیے جاسکتے ہیں، بھارت کو مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے میں پہل کرنا ہوگی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور جرمن ہم منصب نے نیوز کانفرنس کی، جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کاخطے میں استحکام کیلئے اہم کردار ہے، افغانستان میں تشدد کے خاتمے اورامن کیلئےمذاکرات جاری رہنے چاہئیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جرمن وزیرخارجہ کے دورہ پاکستان میں بہت مفید امور پر بات ہوئی، پاکستان اورجرمنی میں 0 7سال سے دوستانہ اور مستحکم تعلقات ہیں، پاکستان جرمن ٹیکنالوجی ٹرانسفر سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ جی ایس پی پلس کے حصول میں جرمنی کے تعاون کے شکر گزار ہیں، پاکستان جرمنی کے ساتھ نئے اقتصادی تعلقات چاہتاہے، ایف اے ٹی ایف کو سیاسی فورم بننے سے بچانےکیلئے جرمنی کے شکرگزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ویکسین کی فراہمی کیلئے جرمنی کے تعاون کے شکر گزار ہیں ، وزیراعظم عمران خان جرمنی کا دورہ کرنے کے خواہمشند ہیں ، وزیراعظم عمران خان جرمنی کادورہ کرکے جرمن قیادت سےملنے کےخواہشمند ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *