Categories
Breaking news

جج صاحب کی قبر پر جا کر معافی مانگیں، فواد، فردوس کو ہائیکورٹ کی ہدایت

جج صاحب کی قبر پر جا کر معافی مانگیں، فواد، فردوس کو ہائیکورٹ کی ہدایت

پشاور ہائیکورٹ میں وفاقی وزراء کی جج کےخلاف پریس کانفرنس پر توہین عدالت کیس میں وفاقی وزیر فواد چوہدری ، فردوس عاشق اعوان نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی، جسٹس روح الامین نے ریمارکس دیئے کہ جس جج صاحب کی دل آزاری کی اس کے قبر پر جا کر معافی مانگیں۔

جسٹس روح الامین نے کیس کی سماعت میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تعالی بھی عفو و درگرز کو پسند کرتا ہے،جس بندے کی دل آزاری کی ہو اس سے معافی مانگنا ضروری ہے، آپ جج صاحب کی قبر پر جاکر معافی مانگیں، پھر ہمارے پاس آجائیں۔

جسٹس روح الامین نے کہاکہ آپ قانون بنانے والے ہیں،قانون سے نکال دیں کہ آپ کسی کےخلاف بھی بول سکتے ہیں،آپ ذمہ دار ایسی زبان استعمال کریں گے تو عام آدمی سے کیا توقع کریں گے۔

جسٹس روح الامین نے مزید کہاکہ آپ حلف نامہ جمع کریں پھر ہم حکم جاری کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *