Categories
Breaking news

جج آفتاب آفریدی قتل کیس، 2 ملزمان گرفتار کر لئے گئے

Advertisement
Advertisement

جج آفتاب آفریدی قتل کیس، 2 ملزمان گرفتار کر لئے گئے

پولیس نے جج آفتاب آفریدی قتل کیس میں 2ملزمان کو گرفتار کرکے واردات کےدوران استعمال ہونے والی گاڑی برآمد کرلی۔ پولیس کی جانب سے جج آفتاب آفریدی قتل کیس کی تحقیقات جاری ہے، پولیس نے قتل میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ڈی پی او صوابی کا کہنا ہے کہ ملزمان عزیزاورداؤد سےواردات کےدوران استعمال گاڑی برآمد کرلی ہے اور ملزمان نےدوران تفتیش تمام حقائق اگل دیے ہیں۔

ڈی پی او نے بتایا ملزمان نےوردات میں 3گاڑیاں استعمال کیں، ایک گاڑی پائلٹ کر رہی تھی، دوسری میں شوٹر تھے اور تیسری بیک اپ پرتھی ، قتل کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ تھا۔

یاد رہے جج آفتاب آفریدی کو اہلخانہ سمیت صوابی انٹرچینج کے قریب فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا تھا ، بعد ازاں واقعہ کامقدمہ درج کیا گیا ، جس میں اہلخانہ نے سپریم کورٹ بارکے صدر لطیف آفریدی دیگرافراد کومقدمے میں نامزد کیا تھا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *