وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم کو چیلنج کردیا۔ شیخ رشید نے کہا کہ استعفے دینا ہے تو دیں، انتظار کس بات کا ہے۔
وزیر داخلہ نے پی ڈی ایم قیادت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جتنا جلدی ہوسکے استعفے دیں، اسلام آباد آنا ہے تو آئيں۔
شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کے دوران پی ڈی ایم کے جلسوں، استعفوں اور اپوزیشن جماعتوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پریس کانفرنس کرکے بتادو این آر او نہیں دوں گا، بطور وزیرداخلہ نوازشریف کے لیے ایک پیغام ہے، اینف از اینف۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان این آر او کے سوا ہر معاملے پر بات کرنے کو تیار ہیں، این آر او اور نیب کے سوا وزیراعظم بات چیت کرنے کے لیے تیار ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
- میں جلسے سے متاثر نہيں ہوا ، شیخ رشید
- تین مہینے تک مہم چلائی کہ آر یا پار ہوجائے گا، شیخ رشید
- شیخ رشید کی زبان پھسل گئی
ان کا کہنا تھا کہ کل اگر مولانا فضل الرحمٰن کے مدرسے کے طلبہ نہیں آتے تو ان کو بہت ہزیمت ہوتی، میں نے کہا تھا کہ بیچ منجدھار میں اپوزیشن کی کشتی ڈوبے گی، اسلام آباد مارچ فروری میں لے گئے آپ آئیں اسلام آباد آپ کا بھی ہے، آپ جس سے چاہتے ہیں بتائیں ہم مذاکرات کرا دیتے ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
حکومت سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے پرعزم ہے ،وزیراعظم عمران خان
عمران خان نے اسپیشل اکنامک زونزکو بجلی اور گیس کنکشنز کی جلد فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
-
حکومت کے اراکین اگلے الیکشن کیلئے ہم سے رابطہ کررہے ہیں، احسن اقبال
احسن اقبال نے کہا کہ حکومت بہت دباؤ میں ہے، کل کےجلسے سے ایوان میں کھلبلی مچی ہوئی ہے، اپوزیشن ترجمانوں کے ٹائم ٹیبل پر نہیں چلے گی، 31 دسمبر تک تمام ممبران سے کہا ہے کہ لیڈر شپ کو استعفے دے دیں۔
-
8 دسمبر گزر گیا، 13 دسمبر گزر گیا، 31 دسمبر بھی گزر جائے گا، فردوس عاشق
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ گیارہ جماعتیں مل کر بھی وزیراعظم کا بال بیکا نہیں کرسکتیں۔
-
فیصل جاوید کی اپوزیشن اتحاد کی آئندہ الیکشن میں شکست کی پیشگوئی
حکمران جماعت تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سینیٹر فیصل جاویدخان نے آئندہ الیکشن میں اپوزیشن اتحاد کی شکست کی پیش گوئی کردی ۔
-
تمام شعبوں کی ترقی کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان
انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں سڑکوں کا جال بچھانے کے ساتھ ساتھ سماجی و معاشی اہداف کے حصول کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔
-
مسیحی ملازمین کو کرسمس سے قبل تنخواہیں ادا کرنے کا حکم
حکومت سندھ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مسیحی ریٹائرڈ ملازمین کو پینشن اور دیگر واجبات کی ادائیگی بھی پچیس دسمبر سے پہلے کی جائے گی۔
-
ملتان کی ویمن جیل میں قید خاتون دم توڑ گئی
ملتان کی ویمن جیل میں قید خاتون دم توڑ گئی، تاہم موت کی وجہ سامنے نہ آسکی۔
-
مریم نواز کی پارٹی اجلاس میں اختلاف کی خبروں کی تردید
سوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹ میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے مختلف میڈیا چینلز پر چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے حیرت کا اظہار کیا ہے کہ کس طرح کچھ چینلز جھوٹ اور غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ کر رہےہیں۔
-
بلوچستان میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں جاری
جولائی سے لے کر اب تک کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں متعدد کارروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ اس دوران کسٹمز ڈیوٹی ادا نہ کرنے والی 607 گاڑیوں کو تحویل میں لیاگیا۔
-
گلگت بلتستان سمیت ملک کے مختلف حصوں میں شدید سردی، معمولات زندگی متاثر
ملک کے مختلف حصوں میں سردی کا راج ہے، گلگت بلتستان میں بابو سر ٹاپ، بٹوگاہ ٹاپ، نانگا پربت اور فیری میڈو میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ استور میں برفباری کا سلسلہ رک گیا ہے، خون جمادینے والی سردی سے معمولات زندگی متاثر ہیں۔
-
اسلام آباد میں دو لڑکیاں ہوٹل کے کمرے سے نیچے جاگریں
پولیس کا کہنا ہے کہ ہوٹل کے کمرے سے دو لڑکوں نے بھاگنے کی کوشش کی ۔ سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ایک لڑکا بھی زخمی ہوا۔
-
پشاور: ملزم کا بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا اعتراف
ملزم نے عدالت کو بیان دیا کہ واردات کے بعد قریبی پٹرول پمپ سے پٹرول لاکر لاش کو ٹھکانے لگایا جبکہ ثبوت مٹانے کی خاطر لاش آگ لگا کر جلائی تھی
-
پی ڈی ایم کی حکومت کو مستعفی ہونے کی ڈیڈ لائن پر اسد عمر کا دلچسپ تبصرہ
اسد عمر نے کہا کہ مجھے ڈر لگا کہ اگر عمران خان ٹی وی دیکھ رہے ہوں تو کہیں ہنستے ہنستے کرسی سےنا گر جائیں۔
-
کے سی آر پر وزیر اعلیٰ کی جمع کرائی گئی رپورٹ موصول
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کے سی آر وفاق کا منصوبہ ہے ، سپریم کورٹ کہے گی تو سندھ حکومت تیس کروڑ روپے دے دے گی۔
-
پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن کا فارمولا تیار
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ماحولیات ملک امین اسلم کا کہنا ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن کیسے ہوگی اس کے معاملات پالیسی میں طے کرلیے گئے ہیں ۔
-
پاکستان کی جیلوں میں کورونا وائرس کا خطرہ بڑھنے لگا
پاکستانی جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی ہیں ، حکومت نے جیلوں سے قیدی کم کرنے کا وعدہ پورا نہیں کیا۔