Categories
Breaking news

جتناپیسہ لاہور میں اورنج لائن ٹرین پر لگا، اس سے تو ہر لاہوری کوگاڑی مل جاتی: فواد چوہدری

Advertisement
Advertisement

 فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جتناپیسہ لاہور میں اورنج لائن ٹرین پر لگا ہے اس سے تو ہر لاہوری کو ایک گاڑی دی جاسکتی تھی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ن لیگ نے 60ارب ڈالر اس ٹرین پرخرچ کیے جس پر ہمیں12ارب اس پر سال میں سبسڈی دینی ہوگی، جتناپیسہ لاہور میں اورنج لائن ٹرین پر لگا ہے اس سے اچھا تو ہر لاہوری کو ایک گاڑی مل جاتی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کوشش ہےشہروں میں ٹرانسپورٹ کوالیکٹرک وہیکل پرمنتقل کریں الیکٹرک بسوں کے حوالے سے دوسرا معاہدہ جرمنی سے کیاگیا اس سے پہلےچائنیز کمپنی کےساتھ ہم نےمعاہدہ کیا، الیکٹرک وہیکل کی ایک پوری نئی انڈسٹری کھڑی کی ہے، چند سال میں الیکٹرک وہیکل میں بھارت کامقابلہ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 6 ماہ میں موٹروےپرالیکٹرک وہیکل چارجرنصب کردیئےجائیں گے پالیسی سے2سے4بلین کی سرمایہ کاری پاکستان میں آئےگی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہماری کوشش تھی کہ ہم درآمدات کوکیسےکم کرسکتےہیں کوشش ہےکہ ٹیکنالوجی میں خودمختارہوں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *