Categories
Breaking news

جب ویکسین لگوائی تو سبھی کے سامنے لگواؤں گا،سالوادور ایئاہ

Advertisement
Advertisement

بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک) دو روز قبل ٹی وی تھری پر ایسے ہی مباحثہ میں حصہ لینے کے بعد انکشاف ہوا کہ نو امیدواروں میں سے ایک نے مباحثہ میں حصہ لینے سے قبل کووڈ ٹیسٹ کروانے سے انکار کر دیا تھا۔ وہ امیدوار سوشلسٹ پارٹی کے سابق سپینش وزیر صحت سالوادور ایئاہ تھے۔ دوسرے دن ہر ٹی وی، اخبار، ریڈیو اور سوشل میڈیا پر سابقہ وزیر کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری سیاسی پارٹیوں نے یہ الزام بھی لگایا کہ ایئاہ کے ٹیسٹ نہ کروانے کی ممکن وجہ یہ ہے کہ انہوں نے پوشیدہ طور پر کووڈ کی ویکسین لگوائی ہوئی ہے۔ لیکن ایئاہ نے اس الزام کی مذمت کی ہے اور بیان دیا ہے کہ جب ویکسین لگوائی تو سبھی کے سامنے لگواؤں گا۔ حکومت سپین نے بھی اس خبر کی تردید کر دی ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *