Categories
Breaking news

جب سیلاب اور زلزلہ آیا تھا تو کراچی کے بھائیوں نے اپنی تجوریاں کھول دی تھیں، چوہدری محمد سرور

Advertisement
Advertisement

 چوہدری محمد سرور اور عمران اسماعیلگورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے گفتگو کرتے ہوئے غیرسرکاری تنظیم اخوت کے بارے میں بتایا اور کہا کہ یہ تنظیم 10 ہزار گھروں کو بلاسود قرضے فراہم کرے گی اور بہت تیزی سے اس پر کام شروع ہوجائےگا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگ ہمارے بھائی ہیں، ان کی پریشانی ہماری پریشانی ہے اور میں اپنی طرف سے، پنجاب کے وزیراعلیٰ اور لوگوں خاص طور پر وزیراعلیٰ کی طرف سے یہاں اظہار یکجہتی کے لیے حاضر ہوا ہوں اور ہماری کوشش ہوگی کہ جو ممکن ہو وہ مدد کرسکیں۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ہمارا ہدف ہے کہ ہم ایک لاکھ راشن بیگ جس میں ایک مہینے کا راشن ہوگا وہ کراچی اور سندھ کے مستحق لوگوں کو پہنچائیں۔

اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے وزیراعلیٰ سندھ اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات سے متعلق سوال پر کہا کہ جب سندھ میں آئے ہیں تو سب سے ملیں گے اور اظہار یکجہتی کریں گے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دورہ کراچی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم سب پاکستانی ہیں اور ملک میں جہاں کہیں بھی آفت آتی ہے اور کوئی بھی اظہار یکجہتی کے لیے کہیں بھی جاتا ہے اس پر کوئی تنقید نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ جب سیلاب اور زلزلہ آیا تھا تو کراچی کے بھائیوں نے اپنی تجوریاں کھول دی تھیں اور وہ تمام لوگوں کے دکھ و درد میں شامل ہوئے تھے، ہمارے لیے ہر ملک کا حصہ اہم ہے اور اسی جذبے کے تحت ہم پنجاب سے آئے ہیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *